اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سیاسی مذاکرات  جاری ہیں اور اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کا اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذاکرات ملک میں سیاسی نظام کرنے کے لیے بہتر ہیں، سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور ٹیبل پر مذاکرات ہونے چاہئیں،16 جنوری کو اگلی نشست مذاکرات کی ہوگی، پی ٹی آئی پُرامید ہے کہ اختلافات  جلد ختم  ہو جائیں گے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کوئی ڈیل نہیں ہورہی،2 نکات پر مذاکرات ہوں گے، مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہیں، درخواستیں التوا پر ہیں،4 ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے، فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہیں  ہونا چاہیے اورنہ ہے ،عمران خان آگ لگانے کیلئے نہیں، عوام کو حقوق دینے اور عدلیہ کو آزادکرنے کے لیے باہر آئیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ، مذاکرات کے لیے کارکنان کی رہائی اور کمیشن کا قیام دو نکات ہیں

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، شبلی فراز کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر تنقید


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات میں عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات کے وقت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے بجائے عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کو بلانے پر اسپیکر ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو نہ بلانا اسپیکر کی بدنیتی ہے، اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ہاؤس کا وقار مجروح کیا۔

امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، عاطف خان

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک سرکاری تقریب جہاں کانگریس مین نے گفتگو کی ، پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں عاطف خان اور ڈاکٹر امجد کی ایک تقریب میں امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے، عاطف خان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزراء موجود تھے۔

عاطف خان نے کہا کہ  مجھے نہیں معلوم کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا یا نہیں، بانی پی ٹی ائی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کوئی بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات کے لیے نہ ہی کوئی کارڈ آیا نہ ہی وٹس ایپ پر رابطہ کیا گیا، جہاں تک میرے علم میں ہے مجھے کوئی کال یا میسج نہیں آیا، امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی کارڈ یا دعوت نامہ میں نے نہیں دیکھا۔

متعلقہ مضامین

  • یو اے ای کے 5 سالہ ویزے کے لیے درکار دستاویزات اور بینک بیلنس کتنا ہونا چاہیے؟
  • پی ٹی آئی میں گروپنگ نہیں البتہ اختلاف رائے ضرور ہے، بیرسٹر گوہر
  • امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر
  • اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے ، بیرسٹر گوہر
  • اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے، بیرسٹر گوہر
  • اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
  • امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، شبلی فراز کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر تنقید
  • امریکی وفد سے ملاقات کیلئے نہ تو رابطہ ہوا نہ کارڈ آیا، بیرسٹر گوہر
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انگیج ہیں، ہماری آؤٹ لائن ہے مذاکرات بیک چینل رکھنا چاہیے، رہنما پی ٹی آئی
  • شیخ رشید کا اہم بیان : مذاکرات جاری ہیں مگر تفصیلات سیاسی جماعتیں ہی بتا سکتی ہیں