سال2024ء کے دوران عوامی شکایات اور ان کی داد رسی میں ریکارڈ اضا فہ ہوا ،وفاقی محتسب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز

اسلام آ باد:وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے میں سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات اور ان کی داد رسی میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، اب مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت میں دو نئے دفا تر قا ئم ہو نے کے بعد ملک بھر کے 24 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہو لیا ت فرا ہم کر رہا ہے، جب کہ اس سال بھی دور دراز علا قوں میں مز ید نئے دفا تر کھو لے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈ یا ہما را اہم اسٹیک ہولڈر ہے، میڈیا محتسب کے با رے میں عوامی آ گا ہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ سال2024ء کے دوران دولاکھ23ہزار171 شکایات کے فیصلے کئے گئے جو گزشتہ سال سے16 فیصد زیا دہ ہیں جب کہ اس سال دو لا کھ26 ہزار371 شکا یات موصول ہو ئیں۔ 92.

9 فیصد فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہوگیا ہے۔ ہم نے اپنے فیصلوں پر 100فیصد عملد رآمد کا تہیہ کر رکھا ہے۔1983ء سے لے کر اب تک 23 لا کھ خا ندان اس ادارے کی خد مات سے فا ئد ہ اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال کے دوران ہما رے انسو سٹی گیشن افسران نے ملک کے دور دراز علا قوں میں خود جا کر126 کھلی کچہر یاں لگائیں، جس سے شکا یت کنند گان کو سفر کی صعو بت بھی نہیں اٹھا نا پڑ ی اور انہیں گھر کی دہلیز پر انصاف مل گیا۔

یہ با تیں وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے نئے سال کے آ غا ز پر گز شتہ روز اخبار نو یسوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ادارے کے انو سٹی گیشن افسران اور وفاقی سر کا ری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو کم سے کم وقت میں یقینی بنا نے کے لئے اقدامات اٹھا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ غر یبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نا دار اور پسما ندہ طبقے کی داد رسی کر نا ہے، سرکا ری افسران کو غر یب لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام ترکوششیں بر وئے کار لا نا چاہئیں۔ وفاقی محتسب نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معا ئنہ ٹیموں کے مختلف سر کا ری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیررسمی حل جیسے پروگراموں کے با عث ہر سال شکا یات میں اضا فہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے عوام الناس میں آگا ہی پیدا کر نے میں میڈ یا کے کردار کو سراہتے ہو ئے میڈ یا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھر پور تعاون جا ری رکھیں تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیا دہ آگاہی ہو اور وہ اس ادارے کے ذریعے جلد اور مفت ریلیف حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے بین الا قوا می اداروں میں وفاقی محتسب کا نمایاں کر دار ہے۔ گزشتہ بر س انہوں نے استنبول(ترکی) میں اے او اے کے بو رڈ آف ڈائر یکٹرز کے 25 ویں اجلا س کی صدا رت کی اور ہا نگ کا نگ میں محتسبین کی بین الا قوا می کانفرنس میں کلید ی خطاب کیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کی داد رسی محتسب کے کے دوران رہا ہے اور ان

پڑھیں:

غزہ میں صیہونی فوج کی نسل کشی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید، 69 زخمی

وزارت صحت کی طرف سے منگل کو جاری ایک پریس بیان میں وضاحت کی ہے کہ متعدد زخمی اور شہید ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں، جن تک ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صیہونی فوج کی نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 فلسطینی شہید اور 69 زخمی ہو گئے۔ وزارت صحت کی طرف سے منگل کو جاری ایک پریس بیان میں وضاحت کی ہے کہ متعدد زخمی اور شہید ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں، جن تک ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1630 فلسطینی شہید اور 4302 زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 50,000 اور زخمیوں کی تعداد 116,343 زخمی ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عوامی نیشنل پارٹی 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • غزہ میں صیہونی فوج کی نسل کشی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید، 69 زخمی
  • وفاقی محتسب نے خاتون کو سابق شوہر کی مشترکہ جائیداد میں سے آدھا حصہ دلوا دیا
  • وفاقی محتسب نے خاتون کو سابق شوہر کی مشترکہ جائیداد میں سے آدھا حصہ دلوا دیا
  • متحدہ عرب امارات میں عدالتی نظام اور عوامی سروسز کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ
  • وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ، آئیسکو کا نوٹسز جاری کرنے کا اعلان، حکومت ناراض
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی،ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہلاک
  • پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 8ماہ کے دوران اضافہ ریکارڈ
  • وفاقی محتسب کا سفارتی برادری کو ٹیکس شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر بااختیار بنانے کے لیے سیمینار کا انعقاد