قبائلی عمائدین کے درمیان ہونے والے جرگے کے ثمرات نظر آنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
قبائلی عمائدین کے درمیان ہونے والے جرگے کے ثمرات نظر آنے لگے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان )سراروغہ میں آئی جی ایف سی خیبرپختونخواہ (سائوتھ) اور قبائلی عمائدین کے درمیان ہونے والے جرگے کے ثمرات نظر آنے لگے ،آئی جی ایف سی کی ہدایت پر مقامی بریگیڈ کمانڈر نے مکین میں قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگہ کیا۔
نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے گھروں میں 20جنوری کو واپسی اور لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ، یہ پیشرفت قبائلی علاقوں میں دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
جرگے کے شرکا نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس اقدام کو علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔ جرگے کے مثبت نتائج خطے کی بحالی اور عوامی خوشحالی کے لیے امید کی کرن بن رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قبائلی عمائدین کے جرگے کے
پڑھیں:
2025 میں سب سے بڑا خطرہ کس چیز کا ہے؟
ایک نئی رپورٹ میں مسلح تنازعات اور موسمیاتی تغیر کے سبب شدت اختیار کرنے والے موسم کو 2025 میں عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والی ورلڈ اکانومک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی گلوبل رسک رپورٹ 2025 میں خبردار کیا گیا کہ رواں برس جنگیں اور شدید موسم کے سبب عالمی معیشت کے لیے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں حصہ لینے والے 23 فی صد افراد کے مطابق ریاستی سطح پر مسلح تنازعات عالمی سطح پر بڑا بحران پیدا کر سکتے ہیں۔ جبکہ 14 فی صد افراد نے موسمیاتی تغیر کے سبب شدت اختیار کرنے والے موسم کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔
جنوری 20 کو منعقد ہونے والی ڈبلیو ای ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل شائع ہونے والی رپورٹ کی پولنگ میں 900 سے زائد گلوبل رسک ماہرین، پالیسی ساز اور انڈسٹری لیڈران نے حصہ لیا۔
رپورٹ کے لیے سروے گزشتہ برس ستمبر اور اکتوبر میں کیا تھا۔