Nawaiwaqt:
2025-01-18@10:53:19 GMT

وزیراعظم کا میر ظفر اللہ مینگل کے انتقال پر اظہار افسوس

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

وزیراعظم کا میر ظفر اللہ مینگل کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سردار عطا اللہ مینگل کے بیٹے اور سردار اختر مینگل کے بھائی میر ظفر اللہ مینگل کے انتقال پر ر اظہار افسوس کیا ہے ، وزیراعظم نے  مرحوم کے لئے  دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے  صبر و استقامت کی دعا  کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مینگل کے

پڑھیں:

بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات پر گفتگو کی کوشش کی جس پر انہیں سیاست دانوں سے بات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی مبینہ اندرونی کہانی کے حوالے سے واضح کیا جا رہا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بات چیت خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی امور پر ہوئی، بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے ۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی، بیرسٹر گوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی، جس پر بیرسٹر گوہر کو بتا دیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت سیاست دانوں سے کریں۔ذرائع نے مزید کہا کہ بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، کوشش کی گئی کے سیکیورٹی امور پر بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے۔اس سے قبل، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام مطالبات رکھے ہیں، دوسری جانب سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے ۔دریں اثنا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میری اور بیرسٹر گوہر کی سیکیورٹی صورتحال پر دیگر جماعتوں کے ہمراہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی بخاری ہائوس آمد ، نیئر بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
  • بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے، سیکیورٹی ذرائع
  • کاٹی کا بیگم ایس ایم منیر کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • اسداللہ بھٹو ، کاشف سعید شیخ کا سردار اختر مینگل سے اظہار تعزیت کا
  • آصف زرداری اور شہباز شریف کا میڈرڈ کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
  • اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب کرلی
  • بلاول بھٹو زرداری کا اسپین کشتی حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • مراکش کشتی حادثہ؛ صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، رپورٹ طلب کرلی
  • وزیراعظم کا کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس، رپورٹ طلب کرلی
  • محسن نقوی  کا  ایس ایم تنویر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار