وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے کرم میں تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں صوبوں کا اہم کردار ہے،  وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں چیلنجز سے نمٹنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں شروع ہونا کامیابی ہے، گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کی تقریر کے تباہ کن نتائج ہوئے، شکر ہے جو بندشیں لگیں وہ ختم ہوئیں اور امید ہے جلد لندن کے لیے پروازوں کا آغاز ہوگا۔  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں حالات نارمل ہورہے ہیں، امن معاہدے کے بعد  مورچے مسمار کیے جارہے ہیں، خوراک اور ادویات کی سپلائی بھی پہنچائی جارہی ہے،  امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف دن رات کارروائیاں ہورہی ہیں اور امید ہے ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور: شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دیے گئے

لاہور:

پنجاب میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم 3 سمندری سے درخانہ، موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان اور موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔

سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • شدید دھند کے باعث پنجاب میں اہم موٹرویز ٹریفک کے لیے بند
  • لاہور: شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دیے گئے
  • وزیراعظم کی کراچی سمیت دیگر تجارتی مراکز پر کارگو اسکیننگ نظام قائم کرنیکی ہدایت
  • جوڈیشل کمیشن بنائیں گے تو بات آگے چلے گی، صاحبزادہ حامد رضا
  • غزہ میں جنگ بندی خوش آئند، امید ہے مکمل طور پر احترام کیا جائے گا: وزیراعظم
  • غزہ میں جنگ بندی خوش آئند، امید ہے مکمل طور پر احترام کیا جائے گا: وزیراعظم
  • حکومت کانادرا موبائل ایپ اورریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ
  • پیپلزپارٹی کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنائیں گے،عوامی تحریک
  •  حکمران اشرافیہ سے وسائل چھین کر عوام کو ان کا وارث بنائیں گے، حافظ نعیم الرحمن 
  • انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں،وزیراعظم