ڈاکٹر وجیہہ الدین نعمان اسسٹنٹ پروفیسر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ڈاکٹر وجیہہ الدین نعمان اسسٹنٹ پروفیسر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان)ڈاکٹر وجیہہ الدین نعمان اسسٹنٹ پروفیسر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ کے لئے ہونے والے انتخابات میں شعبہ اسلامیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وجیہہ الدین نعمان بھاری اکثریت سے جیت کر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر منتخب ہوگئے اس موقع پر ڈاکٹر وجیہہ الدین نعمان نے اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام اساتذہ کا مجھ پر اعتماد میرے لئے قابل عزت و احترام ہے جس کو میں کبھی نہیں توڑوں گا اور انشا اللہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ میں اس قدیم مادر علمی کی بہتری اور کامیابی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسسٹنٹ پروفیسر
پڑھیں:
مقصود انور خان دوسری مرتبہ ممبر ڈویلپمنٹ نیپرا تعینات، نوٹیفیکیشن بھی جاری
کیبنٹ ڈویژن نے مقصود انور خان کو ممبر ڈویلپمنٹ نیپرا تعینات کر دیا ہے۔ انہیں دوسری مرتبہ تین سال کے لیے ممبر نیپرا مقرر کیا گیا ہے۔
یہ تعیناتی 20 اپریل سے مؤثر ہو گی، اور مقصود انور خان اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔