وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سنجدی کان حادثہ میں انسپکٹر کی معطلی اور تحقیقات چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو منتقل کرنے کا حکم  دیتے ہوئے خصوصیت کے ساتھ کوئلے کی کانوں کی باقاعدگی کے ساتھ معائنے کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ مائنز اینڈ منرلز اور مائنز مالکان کے اجلاس میں صوبے میں کان کنی کے دوران پیش آنے والے حادثات پر غور و خوض کے بعد وزیر اعلٰی نے محکمہ مائینز اینڈ منرلز کو جدید مائننگ موڈیول کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئلہ کان حادثہ: سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل، 12 لاشیں برآمد

محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نہ صرف کوئلے کی کانوں میں پے درپے حادثات پر تشویش بلکہ محکمہ مائینز کی معائنہ ٹیموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی جواز نہیں کہ امن و امان کے باعث انسپکٹرز کانوں تک نہیں جاسکتے، جو ملازمین جس کام کے لیے بھرتی ہوئے ہیں اگر وہ اپنا کام نہیں کرسکتے تو استعفے دے کر گھر بیٹھ جائیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: کوئلہ کانیں محنت کشوں کے لیے قبریں کیوں ثابت ہو رہی ہیں؟

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حادثات کی ذمہ داری کا واضح تعین کرکے ذمہ داروں کو سزا دینا ہوگی، ایک ہی کمپنی میں ایک سال کے دوران دوسرا حادثہ بظاہر غیر ذمہ داری کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کانوں کے باقاعدگی سے معائنے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ریسکیو اینڈ ٹریننگ ونگ کو تمام جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے، محکمہ مائینز اینڈ منرلز جامع پروپوزل مرتب کرے ، مطلوب وسائل فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کابینہ نے کاربن مارکیٹس میں ٹریڈنگ کی پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حادثات میں جاں بحق مزدوروں کو معاوضے کی جلد ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے تمام کان کنوں کی متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹریشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ و معدنی ترقی میر شعیب نوشیروانی، پرنسپل سیکریٹری بابر خان اسپیشل سیکریٹری مائینز محمد فاروق، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان سمیت خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپوزیشن لیڈر بلوچستان چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم ڈاکٹر عباداللہ خان ریسکیو اینڈ ٹریننگ سنجدی کان حادثہ سیکریٹری مائینز مائنز اینڈ منرلز میر سرفراز بگٹی میر شعیب نوشیروانی وزیر اعلٰی بلوچستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر بلوچستان ڈاکٹر عباداللہ خان ریسکیو اینڈ ٹریننگ سنجدی کان حادثہ سیکریٹری مائینز مائنز اینڈ منرلز میر سرفراز بگٹی میر شعیب نوشیروانی وزیر اعل ی بلوچستان اینڈ منرلز وزیر اعلی کان حادثہ

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی تین اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخل

اسلام آباد :…’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان...

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد گئے ہیں، وہ  پیش نہیں ہو سکتے، اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • موریطانیہ کشتی حادثہ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کرلیا
  • مراکش کشتی حادثہ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کرلیا
  • کشتی حادثہ ،تحقیقاتی مراکش روانہ ، تین سے چار روز قیام کرے گی
  • کشتی حادثہ: تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم مراکش بھیجنے کا فیصلہ
  • مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ، وزیر اعظم نے 4 رکنی کمیٹی بنا دی
  • بلوچستان، محکمہ صحت کی ڈبل تنخواہ لینے والے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھانے کا اعلان
  • وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کے وفاقی منصوبے میں تاخیر، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار تشویش
  • قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے، کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان