Jang News:
2025-01-18@13:16:34 GMT
4 ہزار کا پانی کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے: منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر — فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس ہیں، 4 ہزار کا ٹینکر 12 سے 18 ہزار روپے کا دیا جا رہا ہے۔
منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ سال نو میں ایک اُمید پیدا ہوئی تھی کہ حالات بہتر ہوں لیکن ایک مسئلہ نہیں بلکہ اس شہر کے کئی مسائل ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ گیارہویں جماعت کے نتائج کی اسکروٹنی کا عمل شفاف بنانا چاہیے، اسکروٹنی کی فیس معاف ہونی چاہیے اور کاپیاں طالب علموں کو دکھانی چاہئیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 2 ہفتے گزر گئے، کمیٹی بن گئی مگر کچھ عملی کام نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں: