اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ اور آئی ٹی کے شعبے کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ “اڑان پاکستان منصوبے” کے تحت ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اس ضمن میں نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کلیدی کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، “پاکستان کا مستقبل آئی ٹی کے شعبے کی ترقی سے جڑا ہوا ہے۔”

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمتوں کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائے۔ انہوں نے جعلی اور لائسنس کے بغیر بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جلد ہی “پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب” کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم کیا جائے گا، جہاں نوجوانوں کو ملازمتوں اور دیگر خدمات سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے اس ہب کو انگریزی کے ساتھ ساتھ تمام مقامی زبانوں اور اردو میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نوجوانوں کو

پڑھیں:

نوجوان روزگار نہ ملنے پر ’’بھیانک سفر‘‘ کا فیصلہ کرتے ہیں، ریاست مواقع فراہم کرے: فضل الرحمن

اسلام آباد (آئی ا ین پی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پر ردعمل میں کہا اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا فیصلوں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ متاثرہ خاندانوں کو لاشوں کی وطن واپسی سمیت درست معلومات فراہم کی جائیں۔ دعا ہے کہ اللہ کریم کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • نوجوان روزگار نہ ملنے پر ’’بھیانک سفر‘‘ کا فیصلہ کرتے ہیں، ریاست مواقع فراہم کرے: فضل الرحمن
  • نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن
  • چھوٹے، درمیانے کاروبار کو سہولت کیلئے پرعزم، وزیراعظم: یوتھ پروگرام قرض 15 لاکھ کرنے کی ہدایت
  • یوتھ پروگرام، نوجوانوں کے لیے شرح قرض بڑھانے کی ہدایت
  • یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلیے قرض کی شرح بڑھانے کی ہدایت،شہباز شریف
  • وزیراعظم کی محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانے کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھانے کا اعلان
  • یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے ، وزیراعظم کی ہدایت
  • یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کےلیے قرض کی شرح بڑھانے کی ہدایت
  • وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 15 لاکھ کرنے کی ہدایت