ایشائی ترقیاتی بنک کے وفد کا پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) ایشائی ترقیاتی بنک کے وفد نے پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کاجائزہ لینے کے لئے ساہیوال کا دورہ کیا۔ وفد سینئر اربن ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ لارا آریان اور برائن اٹپا پر مشتمل تھا جبکہ چیف انجبیئر شیخ محمد طاہر، سیف اللہ امین، حیدر جاوید، سارا آصف اور سجاول بھٹی بھی ٹیم کا حصہ تھے۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے وفد کو منصوبوں کی تکمیل بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پسپ منصوبے80فی صد مکمل ہو چکے ہیں اور تکمیل کی ڈیڈ لائن 30جون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسپ منصوبے سے شہر کی سیوریج اور پینے کے پانی کی 30سالہ ضروریات پوری ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت بنائے گئے ڈسپوزل سٹیشنزبھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔(جاری ہے)
کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے سٹی مینجر محمد اسجد خان اور ٹیم کی اب تک کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے چیف انجینئر محمد طاہرنے بتایا کہ منصوبے کے تحت جدید لینڈ فل سائٹ بھی تعمیر کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے سیوریج واٹر کی ٹریٹمنٹ کے بعد پانی 30ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرے گا۔ایشائی ترقیاتی بنک کے لارا آریان نے کہا کہ منصوبے کا مقصد عوام کو جدید شہری سہولیات فراہم کرنا ہے۔بعدازاں وفد کے ارکان نے مختلف منصوبوں کی سائٹس کا بھی دورہ کیا۔\378.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے تحت
پڑھیں:
ٹی پی ایل پراپرٹیز منصوبے کا آغاز
کراچی (کامرس رپورٹر)ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کی تعارفی تقریب کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ٹی پی ایل کے گروپ سی ای او علی جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین انجنئرز اور عالمی معیار کی ٹیمز موجود ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں The Mangrove کے نام سے 15 ملین اسکوائر فٹ پر گیٹڈ کمیونٹی منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، منصوبہ 70 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا جس میں 14 ایکڑ پر پارک قائم ہوگا۔تقریب میں شرکا کو ٹی پی ایل کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ بھی کیا گیا۔علی جمیل نے بتایا کہ منصوبے میں رہائشی اور کمرشل عمارتیں تعمیر کی جائیں گی اور رہائشیوں کے لیے کھیل سمیت بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی۔