ٹیلی گرام کا ڈبل شاہ کیسے شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پیسہ کمانے کا شوق ہر انسان کو ہوتا ہے، اگر یہ شوق جنون میں بدل جائے تو انسان سوچنے لگتا ہے کہ اگر کم وقت اور محنت سے اکاؤنٹ میں رقم آنا شروع ہوجائے تو اس میں کیا برائی ہے، اس سے تو خاندان کا فائدہ ہی ہوگا۔ عام طور پر ایسی ہر کہانی کا آغاز انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کے خواب سے شروع ہوتی ہے۔
ایک ایسے ہی پاکستانی شہری نے ایک طویل عرصہ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کی کوششوں میں صرف کردیا، بالآخر کئی سال بعد اسے کامیابی حاصل ہوئی اور اس کے اکاؤنٹ میں ایک بڑی رقم بھی آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سائبر کرائم: ریٹائرڈ فوجیوں کے اکاؤنٹس کے ذریعہ ٹیکس فراڈ کا انکشاف
ہوا کچھ یوں کہ ایک بھارتی کمپنی نے سوشل میڈیا ایپ ٹیلی گرام کے ذریعے ایک پاکستانی شہری سے رابطہ کیا اور اسے ایک ’ٹیسٹ ٹاسک‘ دیا۔ اسے ایک لنک بھیجا گیا اور کہا گیا کہ 3 منٹ کے اندر اس لنک کو کھول کر اشیا کو کارٹ میں ڈالیں اور اس کا اسکرین شاٹ بھیجیں۔ پاکستانی شہری نے یہ ٹاسک کامیابی سے مکمل کیا۔
ٹسک کی کامیابی سے تکمیل پر اسے مبارک باد کا پیغام موصول ہوتا ہے کہ آپ اس کمپنی کے عارضی ملازم بن چکے ہیں اور اب آپ نے ٹیلی گرام پر موجود گروپ میں لنکس کی شکل میں آنے والے اہداف مکمل کرنے ہیں۔
’ایسا لگا جیسے میرا خواب پورا ہورہا ہے‘پاکستانی شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وی نیوز کو بتایا کہ ٹیلی گرام کے گروپ میں ہمیں اسائنمنٹس دی جاتی تھیں، اس گروپ میں ایسے لوگ بھی تھے جو رقم ملنے پر کمپنی کا شکریہ ادا کرتے تھے جبکہ باقی لوگ مبارک دیا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا سیفٹی فیچر آپ کو سائبر کرائم اور فراڈ سے کیسے بچائے گا؟
اس نے بتایا کہ بظاہر ایسا لگتا تھا کہ ایک خواب اس نوکری کی شکل میں پورا ہو رہا ہے، یہ ایسا کام تھا جس میں آپ کو کہیں جانا بھی نہیں پڑتا، جہاں بیٹھے ہیں، وہیں سے جب چاہا کام کرلیا۔
’جب مجھے پہلی تنخواہ ملی‘مذکورہ شخص نے بتایا، ’ایک ماہ گزرنے کے بعد مجھے کہا گیا کہ آپ اکاؤنٹ نمبر بھیجیں تاکہ آپ کو پہلے مہینے کی تنخواہ بھجوائی جاسکے، یوں مجھے پہلے مہینے کی تنخواہ 20 ہزار پاکستانی روپے موصول ہوئے جو میرے حساب سے اس کمپنی کو ٹھیک ثابت کرنے کے لیے کافی تھا‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’ریما خان فراڈ ہیں‘، قطر سے آئے شخص کا سابقہ اداکارہ پر الزام
انہوں نے کہا کہ تنخواہ ملنے پر میں پہلے سے زیادہ پرجوش تھا، اس دوران کمپنی نے ایک آفر دی کہ ابھی تک آپ اس کمپنی کے عارضی ممبر ہیں، مستقل ممبر بننے کے لیے آپ ایک لاکھ روپے بھیجیں جو آپ کی سیکیورٹی کے طور پر ہم رکھیں گے اور کمپنی چھوڑنے پر آپ کو بھیج دیے جائیں گے، مستقل ممبر بننے کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو مزید بہتر آفرز دی جائیں گی جس سے آپ دگنی رقم کما سکتے ہیں۔
’مستقبل کے خواب‘ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے 20 ہزار روپے ملنے کے بعد اندازہ ہوچکا تھا کہ یہ فراڈ تو نہیں ہوسکتا، اس لیے میں نے ایک لاکھ روپے بھیج دیے اور مستقبل کے خواب دیکھنے لگا، لیکن رقم مبینہ کمپنی کو موصول ہونے کے بعد اس کمپنی نے مجھے ہر پلیٹ فارم سے بلاک کردیا، پہلی بار جب ٹیلی گرام گروپ میرے لیے ناقابل استعمال ہوا تو اندازہ ہوگیا کہ کچھ گڑبڑ ہے، اس کے بعد واٹس ایپ چیک اور ای میل چیک کیا لیکن کہیں سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوں اس فراڈ کمپنی نے مجھے 20 ہزار روپے دے کر مجھ سے 80 ہزار روپے لوٹ لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک میں نے کہیں شکایت درج نہیں کرائی لیکن مشورہ کرکے فیصلہ کروں گا کہ شکایت کا اندراج کرانا ہے یا نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اکاؤنٹ آن لائن پیسے کمانا آن لائن فراڈ بھارتی کمپنی پاکستانی ٹاسک ٹیلی گرام دھوکا رقم سائبر سیکیورٹی شہری ممبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اکاؤنٹ ا ن لائن پیسے کمانا ا ن لائن فراڈ بھارتی کمپنی پاکستانی ٹاسک ٹیلی گرام سیکیورٹی پاکستانی شہری ٹیلی گرام کے بعد تھا کہ
پڑھیں:
آج رات 12 بجے سے ٹک ٹاک بند، لاکھوں امریکی روزی روٹی سے محروم ہوجائینگے
امریکہ(نیوز ڈیسک) اتوار کو ٹک ٹاک کی اسکرین تاریک ، 1 کروڑ 70 لاکھ امریکی صارفین رسائی سے محروم ، لاکھوں کی روزی روٹی بند ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب صرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی ٹک ٹاک کو بند ہونے سے بچا سکتے ہیں ۔ چینی صدر شی جن پنگ سے صدرٹرمپ کی ٹیلے فونک گفتگو میں دیگر موضوعات سمیت ٹک ٹاک کا مستقبل بھی زیر بحث آیا ۔ بائٹ ڈانس کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے نے کہا، ‘جب تک بائیڈن انتظامیہ فوری طور پر انتہائی اہم سروس فراہم کنندگان یعنی ایپل اور گوگل کو مطمئن کرنے کے لیے فیصلے کے عدم نفاذ کے حوالےسے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کرتی تو 19 جنوری یعنی ہفتے کی رات بارہ بجے کے بعد ٹک ٹاک کی اسکرین تاریک ہوجائے گی۔
وائٹ ہاؤس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
یادرہے اگر ایپل، الفابیٹ کے گوگل، اوریکل اور دیگر اگر سپریم کورٹ پابندی کے نافذ ہونے کے بعد ٹک ٹاک کو خدمات فراہم کرتے رہے تو انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے 2020 میں ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی، کہا ہے کہ وہ ایپ کو بچانے کے لیے کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک پر میرا فیصلہ بہت دور مستقبل میں کیا جائے گا، لیکن میرے پاس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وقت ہونا چاہیے۔ دیکھتے جاؤ! ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعہ کو ایک فون کال میں ٹِک ٹاک پر بات کی۔
یادرہےتقریباً 170 ملین امریکی ویڈیو ایپ استعمال کرتے ہیں، اور کچھ نے خبردار کیا کہ چینی ملکیتی ایپ پر پابندی لگانے سے لاکھوں امریکیوں کے کاروبار اور روزی روٹی متاثر ہو گی۔اب آگے کا راستہ اس بات پر منحصر ہے کہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کیسے جواب دیتی ہے ۔فیصلے کے چند لمحوں بعد، ٹرمپ نے CNN کو بتایا کہ TikTok کی قسمت بالآخر مجھ پر منحصر ہے، لہذا آپ دیکھیں گے کہ میں کیا کرنے جا رہا ہوں۔
‘کانگریس نے مجھے فیصلہ دیا ہے، اس لیے میں فیصلہ کروں گا، ٹرمپ نے کہا لیکن انھوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں، ٹرمپ نے بعد میں لکھا کہ فیصلے کا احترام کیا گیا، اورہر ایک کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔
انہوں نے پوسٹ کیا، ٹک ٹاک پر میرا فیصلہ بہت دور مستقبل میں کیا جائے گا، لیکن میرے پاس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وقت ہونا چاہیے۔ٹک ٹاک کے سی ای او نے اس فیصلے کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا جہاں انہوں نے ٹرمپ کا براہ راست شکریہ ادا کیا اور دلیل دی کہ وہ ‘آزادی تقریر کے آئینی حق کے تحفظ کے لیے لڑ رہے ہیں۔