چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے جوزف عون کو جمہوریہ لبنان کے صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ منگل کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کا عمدہ رجحان برقرار ہے، باہمی سیاسی اعتماد اور عوام کے درمیان دوستی مضبوط ہوئی ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین لبنان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین لبنان تعلقات کی مزید ترقی اور تمام شعبوں میں باہمی مفادات کے تعاون کو فروغ دینے کے لئے صدر جوزف عون کے ساتھ مل کر کام کرنےکو تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ چین ہمیشہ کی طرح لبنان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے اس کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور لبنان کی معاشی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کی بہتری کے لئے اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرتا رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے درمیان اور لبنان لبنان کے
پڑھیں:
ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
معروف صحافی، مصنف، فلم ساز اور سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں جس میں وہ اپنی مادری زبان ہزارہ میں ایک روایتی گانا (ٹپہ) گا رہی ہیں۔یہ ویڈیو ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ریحام خان کو نہ صرف ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے بلکہ ان کے ساتھ بیٹھے صحافی حضرات بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دے رہے ہیں۔ریحام خان نے کیپشن میں لکھا: "یہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے۔ اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر جھومر ڈالتے تھے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔ریحام خان کی یہ ویڈیو نہ صرف ایک خوبصورت موسیقی لمحہ ہے بلکہ ہزارہ کی ثقافت اور روایتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ایک مثبت پیغام بھی ہے۔