خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اوربالائی اضلاع میں انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آپر چترال ، آپر دیر ، کوہستان کے اضلاع میں موسم جزوی ابرالود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ چار سدہ، نوشہرہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
چترال ،دیر ،سوات اور دیگر بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں گزشتہ برفباری کے باعث تاحال بند ہیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 7، دیر، چترال منفی 4، پاراچنار منفی 3، سیدو شریف سوات اور مالم جبہ میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید سردی، کالام میں پارہ منفی 7 ہوگیا
نوشہرہ، مردان، صوابی، ڈی آئی خان میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کالام میں پارہ منفی 7 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال آپر و لوئر دیر کے بالائی علاقوں، بالائی سوات اور شانگلہ میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ نوشہرہ، مردان، صوابی، ڈی آئی خان میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 7، کاکول میں منفی 5، چترال اور دیربالا میں منفی 4 اور پارا چنار میں منفی 2 رہا۔ سیدو شریف سوات منفی ایک، تیمر گرہ اور مالم جبہ میں درجہ حرارت صفر ہوگیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم شدید سرد ہے۔ چمن، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2۔ قلات میں منفی 4، زیارت میں منفی 6 اور ژوب میں منفی ایک رہا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور تربت میں 13 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 اور چمن میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور جیوانی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔