پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔
الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کےلیے موقع دے رکھا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی انتخابات
پڑھیں:
الیکشن کمیشن ، پر امن انتخابات کیلیے نوجوانوں سے رابطہ
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن حیدرآباد کے تحت چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت پرامن انتخابات کے لیے نوجوانوں کے ذریعے عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر پبلک اسکول لطیف آباد میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ شرکاء میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تربیتی گائیڈ میں شامل مواد/ پیغامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیدرآباد وحید فیروز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اعلیٰ تعلیمی اداروں/ جامعات/ کالجز کے طلبا و طالبات کے ساتھ سرگرمیاں منعقد کروانے کے لیے چراغ سے چراغ پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں جس کے تحت نوجوان تربیتی گائیڈ میں شامل مواد/ پیغامات کو اپنے کلاس فیلوز اور کمیونٹی کے مختلف تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے پہنچا کر پر امن انتخابات کو ممکن بنانے کے لیے اپنا کردار کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ہر وہ شخص یعنی مرد و خواتین، نوجوان، افراد، باہم معذوری، خواتین، بزرگ، اقلیتیں اور خواجہ سرا جو پاکستان کی شہریت رکھتا، قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو اور جس کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہو، ووٹ ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے شرکاء کو ووٹ کے اندراج، درستگی و منتقلی کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی۔ سیمینار میں پبلک اسکول کے ڈسپلین افسر طارق شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔