پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن سماعت میں دلائل دیئے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے موقع دے رکھا ہے۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی انتخابات
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروادیے، بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کےلیے پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات 12 اپریل کو سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکریٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکریٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکریٹری فنانس منتخب کیا گیا۔