چین کی غیر ملکی تجارت نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 43.85 ٹریلین یوآن تک پہنچی  جو سال بہ سال 5 فیصد کا  اضافہ ہے اور  یہ حجم  کے لحاظ سے ایک  نیا ریکارڈ ہے۔ غیر ملکی تجارت  نے مجموعی حجم، اضافہ اور معیار  میں ترقی حاصل کی ہے.

برآمدات کا حجم مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی کرتا ہوا  پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر  کے  25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچا     جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے  ۔ درآمدات 18.39 ٹریلین یوآن رہیں جو 2.3 فیصد کا  اضافہ ہے اور  اشیاء کی تجارت میں سب سے بڑے ملک کے طور پر چین کی پوزیشن زیادہ مستحکم ہوگئی ہے۔

چین کی وزارت تجارت کی اکیڈمی کے محقق  بائی منگ  کا کہنا ہے کہ  بڑھتی ہوئی تجارتی تحفظ پسندی اور  جغرافیائی سیاسی تنازعات کے تناظر میں ، چین کی غیر ملکی تجارت نے جو قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں  وہ  چینی معیشت کی  لچک اور توانائی کی عکاسی کرتے ہیں۔ چین کی سالانہ غیر ملکی تجارت کی رپورٹ دنیا کے لئے کیا معنی رکھتی ہے؟ یہ نہ صرف زیادہ سبز پیداوار کی صلاحیت اور زیادہ “نئی” اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتی ہے  بلکہ ایک بڑی مارکیٹ اور وسیع ترقیاتی گنجائش  بھی دکھاتی ہے . 

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق  چین کی درآمدات میں گزشتہ سال دسمبر میں بہتری آئی تھی  اور  2024 کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی پہلی تین سہ ماہیوں تک چین کی درآمدی شرح نمو دنیا کے مقابلے میں ایک فیصد پوائنٹ زیادہ تھی اور توقع ہے کہ چین  2024 میں   دوسرے سب سے بڑے درآمد کنندہ کی حیثیت  برقرار رکھے گا۔ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق  چین مقامی  طلب کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے   لہذا درآمدات میں اضافے کی بہت گنجائش ہے   اور  2030 تک  صرف ترقی پذیر ممالک سے مجموعی درآمدات 8 ٹریلین امریکی ڈالر سے متجاوز  ہونے  کی توقع ہے   جس سے دنیا  چین کی بڑی مارکیٹ کا اشتراک کر سکے گی۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غیر ملکی تجارت چین کی

پڑھیں:

عام چاکلیٹ اور ڈارک چاکلیٹ میں فرق

عام چاکلیٹ (Milk Chocolate) اور ڈارک چاکلیٹ میں بنیادی فرق ان کے اجزاء، ذائقے، اور صحت پر اثرات کے لحاظ سے ہوتا ہے۔ نیچے تفصیل سے فرق بیان کیا گیا ہے:

1. اجزاء

عام چاکلیٹ

کوکو مواد 10–40% کوکو سولڈز, دودھ یا/اور کنڈینسڈ ملک، چینی زیادہ مقدار، چکنائی    زیادہ۔

ڈارک چاکلیٹ

50 سے 90% کوکو سولڈز، دودھ عموماً نہیں ہوتا، چینی کم مقدار اور چکنائی نسبتاً کم۔

2. ذائقہ

عام چاکلیٹ:

میٹھا، کریمی، نرم ذائقہ؛ بچوں اور میٹھا پسند کرنے والوں کے لیے یہ عام چاکلیٹ زیادہ پسندیدہ ہوتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ؛ اس کا ذائقہ زیادہ کڑوا، قدرے خشک اور گاڑھا ہوتا ہے۔

3. صحت پر اثرات

ڈارک چاکلیٹ:

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور دل کی صحت بہتر بناتا ہے اور بلڈ پریشر کو معتدل رکھتا ہے۔ مزید برآں یہ موڈ بہتر کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اور شوگر کم ہونے کے باعث ڈائبیٹک افراد کے لیے بہتر ہے۔

عام چاکلیٹ کے نقصانات:

اس میں موجود زیادہ چینی وزن میں اضافہ اور دانتوں کی خرابی پیدا کرسکتی ہے جبکہ اس میں کم غذائی فوائد بھی ہوتے ہیں

تاہم دکانوں پر ملنے والی ڈارک چاکلیٹ میں بھی کبھی دھوکہ دہی سے کام لی جاتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ خریدنے کے وقت درج ذیل نکات لازمی دیکھیں

1) 70% یا اس سے زیادہ کوکو مواد ہو

2) کم چینی، کوئی آرٹیفیشل فلیور نہ ہو

متعلقہ مضامین

  • امریکی ٹیرف پاکستان کیلئے کتنا خطرناک، اہم رپورٹ جاری
  • عام چاکلیٹ اور ڈارک چاکلیٹ میں فرق
  • چینی اور غیر ملکی فلمی صنعتوں میں گہرا تعاون وقت کا تقاضہ ہے، چینی میڈیا
  • امریکی اندھا دھند محصولات سے عالمی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، چینی ریاستی کونسل
  • امریکی ٹیکسز نے بین الاقوامی تجارتی نظم کو شدید متاثر کیا، چینی وزارت تجارت
  • جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، چین کا مطالبہ
  • چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا
  • ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، یورپی ملکوں کو برآمدات میں 9.4 فیصد اضافہ
  • امریکہ کے’’مساوی  محصولات ‘‘ترقی پذیر ممالک کو شدید نقصان پہنچائیں گے ، چینی وزیر تجارت
  • مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ