پی ٹی آئی دور میں معیشت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں معیشت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا، یورپ کےلیے پی آئی اے کی پروازیں شروع ہوگئیں، یورپ کےلیےپروازیں بحال ہونے پرپوری کابینہ کومبارکبادددیتاہوں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انشااللہ بہت جلد لندن کےلیےبھی ہماری پروازیں بحال ہونگی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سب میرین کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز اب مکمل بحال ہیں: ترجمان پی ٹی سی ایل
اسلام آ باد: ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل کی خرابی کو دور کردیا گیا ہے اور انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو ریکارڈ وقت میں ٹھیک کردیا ہے، اور انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں اور براؤزنگ ہموار ہے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو،خرابی دور ہونے کے بعد میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال اور ہموار تجربے کے ساتھ بحال ہیں۔
پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے مکمل کنیکٹیویٹی کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی، پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کے صبر اور تعاون کے لیے ان سے اظہارتشکر کرتا ہے۔