اسلام آباد:

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلوں کی توثیق کا امکان  ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جا رہی ہے۔

اہم اجلاس میں وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی جاے گی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جاے گی ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ

پڑھیں:

سخت گیر وزیر بین گویر کی دھمکی، غزہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا یا نہیں؟

اسرائیل کے سخت گیر قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے دھمکی دی ہے کہ اگر وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی توثیق کرتی ہے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق، وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ جمعہ کو معاہدے کی توثیق کے لیے ووٹ ڈالے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن

دوسری جانب، فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے وزیر بین گویر کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کے بعد کابینہ اجلاس ہفتے کے روز تک مؤخر کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بین گویر نے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہا تھا کہ غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدے میں لاپرواہی برتی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے سینکڑوں فلسطینی ’عسکریت پسندوں‘ کو رہا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

بین گویر کا مزید کہنا تھا کہ معاہدہ طے پانے سے اسرائیل کو غزہ کے عسکری اعتبار سے اہم علاقوں سے دستبردار ہونا پڑے گا جو اس کی ’جنگ کی کامیابیوں‘ پر پانی پھیر دے گا اور حماس ناقابل شکست رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس غیرذمہ دارانہ معاہدے کو منظور کیا گیا اور اس پر عمل درآمد کیا گیا تو ہم ’جیوش پاور‘ کے ارکان وزیراعظم کو استعفیٰ کا خط پیش کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق، بین گویر نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسماٹرچ پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کے خلاف مہم میں ان کے ساتھ شامل ہوجائیں۔ رپورٹس کے مطابق، وزیر خزانہ نے جنگ بندی معاہدے کو اسرائیل کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے کا اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان التھانی نے قطر میں بدھ کو رات گئے ایک پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی تھی کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاہدے کا آغاز اتوار 19 جنوری سے ہوگا اور اس کی مخصوص ٹائمنگ پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل بین گویر توثیق جنگ بندی معاہدہ حماس دھمکی غزہ فلسطین کابینہ منظوری وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ کمیٹی ،پی ٹی وی میں1232 عہدے ختم کرنے کی منظوری
  •  کل سے بارشوں کی پیشگوئی، برفباری بھی متوقع
  • اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی
  • وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • سخت گیر وزیر بین گویر کی دھمکی، غزہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا یا نہیں؟
  • نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس‘ سستی صنعتی بجلی کیلئے تجاویز کا جائزہ
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے
  • وفاقی حکومت صنعتوں کو سستی بجلی دینے کے لیے کوشاں
  • کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹیکا اجلاس کل طلب
  • عمران خان کے خلاف کیسز کے فیصلوں کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر علی ظفر