ایسا تاثر دینا کہ ٹرمپ آئے گا تو کچھ ہوگا غلط ہے: شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم ـــ فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ایسا تاثر دینا کہ ٹرمپ آئے گا تو کچھ ہوگا غلط ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ امریکا میں نئی ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے پاکستان سے تعلقات اچھے ہونے پر خطے میں بہتری آئے گی۔
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور گورنر کا کرم کے معاملے میں کوئی لینا دینا نہیں، گورنر یہ بتا دیں کہ وہ کتنی مرتبہ کرم گئے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں فسطائی ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ گورنر کو کرم کے معاملے پر سیاست نہیں چمکانی چاہیے، جب حالات بہتر ہوتے ہیں تو کچھ عناصر خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ نہ الیکشن کے دوران اور نہ بعد میں ہمارا کوئی وفد ان کے پاس گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تحریک انصاف نے حکومت کو پیش کرنے کیلئے تحریری مطالبات تیار کرلیے
شیخ وقاص اکرم : فوٹو فائلپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کو پیش کرنے کیلئے اپنے تحریری مطالبات تیار کرلیے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریری مطالبات کل مذاکراتی نشست میں پیش کیے جائیں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم دو تحریری مطالبات پیش کریں گے، پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ہے، جبکہ دوسرا مطالبہ 9 مئی، 24 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کل ہمارے مطالبات پر متفق نہیں ہوتی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائے گا۔