پاکستان جون کے اوائل تک یوآن پر مبنی پانڈا بانڈ جاری کرے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چین کی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لیے جون کے اوائل تک یوآن پر مبنی پانڈا بانڈ جاری کرے گا،اس اقدام سے بیجنگ کو کرنسی کے استعمال کو بڑھانے میں مدد ملے گی، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستان آنے والے مہینوں میں اپنی کریڈٹ ریٹنگ کو سنگل بی میں بدلنے کے لیے پر عزم ہے، پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے، سی پیک کے اگلے فیز میں اسپیشل اکنامک زونز اور زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبوں میں وسعت لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، چین کی بڑی کمپنیاں اپنے برآمدی یونٹس پاکستان منتقل کرکے پاکستان کو بطور برآمدی مرکز استعمال کرسکتی ہیں، سی پیک ٹو میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ درآمدات پر استوار معیشت کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ کی کمی اور ادائیگیوں میں عدم توازن کا سامنا ہے، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا، پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں، عالمی کانفرنسیں ہو رہی ہیں، غیر ملکی وفود آرہے ہیں، غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ سے کاروباری شراکتوں اور ہانگ کانگ اسٹاک میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کا خواہاں ہے، کاروباری شراکتوں کے لیے ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کے پاکستان کے دورے کے لیے ہانگ کانگ چیف ایگزیکٹو جان لی کاچیو سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ باہمی شراکتوں سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ہوگا، پاکستانی کمپنیوں اور بینکوں نے روایتی طور پر ملک سے باہر لندن سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی ہے، پاکستانی کمپنیوں اور بینکوں کو عالمی سطح پر کیپٹل اکٹھا کرنے کے لیے ہانگ کانگ کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک ٹو میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہتر ہوئے ہیں، عالمی کانفرنسز ہو رہی ہیں، غیر ملکی وفود آرہے ہیں، غیرملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سرمایہ کاروں پاکستان میں کمپنیوں اور کہ پاکستان ہانگ کانگ نے کہا کہ جائے گا کے تحفظ سی پیک کے لیے
پڑھیں:
مالیاتی شمولیت کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، وزیرخزانہ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو اصلاحات کے ذریعے مستحکم کرنے کیلئےکوشاں ہیں ملک میں مالیاتی شمولیت کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کاوفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق سماجی اثرات کی مالی اعانت کمیٹی نے مالیاتی شمولیت کےفروغ کاجائزہ لیا۔
وفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو اصلاحات کے ذریعے مستحکم کرنے کیلئےکوشاں ہیں، ملک میں مالیاتی شمولیت کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز مجوزہ فریم ورک کو جلد ازجلد حتمی شکل دیں، پائیدار ترقی، موسمیاتی مزاحمت اورغربت کےخاتمےکے اہداف حاصل ہوں گے۔
اجلاس کے بعد محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تیزی سےبڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی جیسے بحرانوں سے بھی نمٹنا ہوگا، پسماندہ طبقات کی بہتری کیلئےجدید مالیاتی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہےاجلاس کو بی آئی ایس پی کےتحت جاری پروگرامز میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔