لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں 104 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کر دی ہے جج ارشد جاوید نے علیمہ خان، عظمی خان، اسد عمر، عمر ایوب اور فواد چوہدری سمیت 104 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی.

ایڈووکیٹ نجیب فیصل نے دلائل میں کہا کہ متعدد ضمانتوں کی سماعت سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے تک ضمانتوں پر کارروائی نہ کی جائے، تمام ملزمان ایک ہی طرز کے کیسوں میں نامزد ہیں ایڈووکیٹ نجیب فیصل نے استدعا کی کہ سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کی جائے.

(جاری ہے)

فواد چوہدری اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی درخواست کی گئی درخواست میں موقف تھا کہ عمران خان سے فیملی ملاقات کا دن ہے اس لیے بہنیں عمران خان سے ملنے اڈیالہ گئی ہیں، حاضری معافی منظور کی جائے. بعدازاں عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے پانچ مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12فروری تک توسیع کر دی اسد عمر کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا جس پر مقدمہ نمبر 96/23 کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا.

انسداد دہشت گردی عدالت نے اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی عدالت نے کہا کہ کیس کی تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی ہوگی پولیس نے بتایا کہ جی تفتیش مکمل ہو چکی ہے عدالت نے استفسار کیا کہ کس کیس میں تفتیش مکمل نہیں ہوئی؟ پولیس نے بتایا کہ تمام کیسز میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے.                            

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزمان کی عبوری ضمانت علیمہ خان عدالت نے

پڑھیں:

9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔

 بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل مکمل کر چکے ہیں، اب سرکاری وکلا دلائل دیں گے۔

9 مئی کے 8 مقدمات: بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

 ان کا مؤقف ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی آرڈر نہ دکھایا تو اسد قیصر کی ضمانت خارج کردوں گا، اے ٹی سی جج
  • سپریم کورٹ؛ 9 مئی مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت
  • عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  • علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
  • سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ملتوی: 19 اپریل کو 3 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو ہو گی
  • 5 اکتوبر جلا ﺅگھیراﺅ کیسز میں علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا
  • 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع
  • 9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر