خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز، صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے8خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کی حمایت سے خارجیوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-منگل 14 جنوری ، 2024
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔
سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا، ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا؛ سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک
علاوہ ازیں ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج مارے گئے، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن میں خارجی عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خوارج ہلاک اور ایک خارجی کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسزکےخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور علاقے میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔