Express News:
2025-01-18@12:56:07 GMT

چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت پر پاکستانی پلڑہ بھاری قرار دے دیا۔

انھوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کو اپنے روایتی حریف پر برتری حاصل ہوگی، روایتی حریف ٹیموں کے مابین اہم ٹاکرا میچ 23 فروری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

محمد عامر نے ایک انٹرویو میں پاکستان کی حالیہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف فتوحات پاکستان کی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ اسکواڈ کا نام دینے کی آخری تاریخ، پاکستان کا ارادہ کیا؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابیاں ٹیم کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہیں، اسی بنیاد پر میں سمجھتا ہیں کہ پاکستان بھارت کے خلاف بہتر کارکردگی دکھائے گا، بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ اگرچہ بھارت کا بڑا ٹورنامنٹس میں ہمیشہ شاندار ریکارڈ رہا ہے لیکن حالیہ شکستوں کی وجہ سے ٹیم کو شدید دباؤ کا سامنا ہوگا۔

محمد عامر نے بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی فٹنس پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جو کمر کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ بمراہ کی غیر موجودگی بھارت کی بولنگ لائن اپ کیلیے بڑا دھچکا ہوگی کیونکہ وہ ان کے نمایاں بولر ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بمراہ پاکستان کیخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے! انکشاف

چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی مقابلوں کا ذکر کرتے ہوئے محمد عامر نے 2017 کے فائنل کا حوالہ دیا، جس میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں محمد عامر نے روہت شرما، ویرات کوہلی، اور شیکھر دھون کو آؤٹ کر کے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: ٹیم کے نام بھیجوانے کی ڈیڈ لائن، کیا صائم ایوب کا نام بھیجا جائے گا؟

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 15 میچز ہوں گے، ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی پاکستان کی کہا کہ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان آئے  گی،نیا ٹور شیڈول ہوگا

اسلام آباد: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی رواں ماہ ایک بار پھر پاکستان لائی جائے گی اور فائنل تک یہ ٹرافی ملک میں ہی موجود رہے گی۔

نومبر میں ٹرافی ورلڈ ٹور کے دوران اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی، ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی تاہم لاہور کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دیگر مقامات پر بھی لے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی اور آئی سی سی حکام ٹرافی ٹور کی حتمی تفصیلات جلد طے کریں گے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری جبکہ فائنل 9 مارچ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان! اہم فاسٹ بولر کی واپسی 
  • چیمپئینز ٹرافی،بھارت کا افتتاحی تقریب کو متنازع بنانے کیلئے پروپیگنڈہ
  • ڈاکٹر غلام محمد علی عدالت پر بھی بھاری ، فیصلے کے باوجود تاحال پی اے آر سی کو نہ چھوڑا
  • چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارت کے اسٹار بیٹر انجرڈ
  • اسٹیڈیمز میں صحافیوں کا داخلہ بند! بھارت جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
  • چیمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ! روہت کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا یوٹرن
  • صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے تصدیق ہوگئی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ سکندر رضا نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ، محمد عامر کا بڑا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان آئے  گی،نیا ٹور شیڈول ہوگا