راولپنڈی:

شہر کے سب سے بڑے ہولی فیملی اسپتال کی تمام  لفٹس خراب ہوگئیں۔

لفٹس خراب ہونے کے باعث مریضوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس تک لیجانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال کی ساڑھے تین ارب کی لاگت سے ری ویمپنگ حال ہی میں مکمل ہوئی تھی، نئی لگنے والی لفٹ سب سٹینڈرڈ ہونے کے باعث خراب ہو رہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کی مین ایمرجنسی سے برن اور سرجیکل فزیو تھراپی آرتھو نیورو  وارڈ، او پی ڈی سے لیبارٹری او ٹی اور سرجیکل آئی وارڈ جانے والی لفٹیں خراب ہوئی ہیں۔ 

اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ فٹ میں ٹیکنیکل فالٹ آتا ہے جو ٹھیک کیا جارہا ہے، جس کمپنی کی لفٹ ہیں وہ ان کی منٹینس کی ذمہ دار ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ نے کہا کہ تمام لفٹس کام کررہی ہیں معمولی فالٹ آتا ہے جسے دور کرلیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لائیواسٹاک نمائش : کیٹل فارم میں کرنٹ لگنے سے قیمتی جانور ہلاک

کراچی( رپورٹ منیر عقیل انصاری )ایکسپو سینٹر میں جاری لائیواسٹاک نمائش میں رات گئے کیٹل فارم میں کرنٹ لگنے سے نمائش میں لائے گئے 2 قیمتی جانور ہلاک ہوگئے ہیں ۔

کراچی ایکسپوسینٹر میں جمعہ کے روز تین روزہ لائیواسٹاک کی نمائش کا آغاز ہواتھا جہاں پر رات گئے حادثہ پیش آیا ہے، کیٹل فارم میں موجود جانوروں کو کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں 2 جانو ر ہلاک ہوگئے ہیں ۔
ہلاک ہونے والے جانوروں کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے

متعلقہ مضامین

  • لائیواسٹاک نمائش : کیٹل فارم میں کرنٹ لگنے سے قیمتی جانور ہلاک
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس، فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ خراب ہوئی، تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، عمران خان
  • راولپنڈی میں گاڑی کی ٹکر سے بھکاری جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • کیا لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی سے ہے؟
  • لاس اینجلس کی آگ دیگر شہروں تک پھیلنے کا خدشہ،60 لاکھ امریکی خطرے کی زد میں آگئے
  • جنوبی افریقا: سونے کی کان بیٹھنے سے ہلاکتیں 36 ہوگئیں
  • جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ برآمد
  • اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری؛ شہادتوں کی تعداد 60 سے زائد ہوگئیں
  • سال نو کا جشن؛ لاس اینجلس میں آگ کب اور کیسے لگی، حیران انکشافات
  • جناح اسپتال: بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون کے 50 لاکھ انتظامیہ کے پاس محفوظ