اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی فیصلے اور سیاسی مذاکرات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات فیصلوں کے اعلان میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ فیصلہ سنایا جائے گا، لیکن اگر عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کر لیتے۔ گوہر علی خان نے واضح کیا کہ فیصلے کا مذاکرات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف دو نکات پر ہوں گے، جن میں کارکنان کی رہائی اور ایک آزاد کمیشن کا قیام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کا مقصد ملک میں بہتر سیاسی نظام قائم کرنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے حوالے سے موقف پر قائم ہیں اور چار ماہ کے اندر اس پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر بات چیت ہونی چاہیے۔

گوہر علی خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کو حقوق دینے اور عدلیہ کو آزاد کرانے کے لیے باہر آئیں گے، نہ کہ کسی قسم کی بدامنی یا انتشار کے لیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 16 جنوری کو مذاکرات کا اگلا دور ہوگا اور اس حوالے سے انہیں مثبت پیش رفت کی امید ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے موقف کا اہم حصہ ہے اور اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں:بیرسٹر گوہر علی خان

اسلام آباد:   پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے.آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں. امید ہے اب صورتحال بہتر ہو جائے گی. مذاکرات خوش آئند ہیں، میں شروع سے یہی کہہ رہا تھا چیزیں بہتر ہونی چاہئیں۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی. دوسری جانب سے بھی مثبت جواب ملا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر عدالتی فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
  • آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں:بیرسٹر گوہر علی خان
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی 
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
  • پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، امید ہے چند دنوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
  • مذاکرات کا آج تیسرا دور، خوشخبری کی امید، پی ٹی آئی: اہم معلومات پر بات نہیں ہوئی، رانا ثنا
  • سیاسی استحکام جمہوریت کیلیے ضروری‘آج اچھی خبر آئے گی‘بیرسٹر گوہر
  • خواہش ہے مسائل مذاکرات سے حل ہوں،انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیے،فضل الرحمن
  • پاکستان کو شفاف الیکشن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،  مولانا فضل الرحمٰن
  • بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردی