سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی فیصلے چاہے وہ تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، پاکستان میں ہونے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، اس میں اختلافات ہونا بڑی بات نہیں، اسد عمر

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے جس میں کوئی 2 رائے نہیں کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر ہی ہونے چاہئیں، چاہے وہ تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، اسد عمر#publicnews #publicupdate #publicvideo #imrankhan #pti @Asad_Umar pic.

twitter.com/ojQtNRTIYQ

— Public News (@PublicNews_Com) January 14, 2025

اسد عمر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بڑے واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے، کیونکہ فیصلے ہمیں کرنا ہیں اور پاکستان کے فیصلے پاکستان میں کرنے چاہییں۔

’چاہے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف ہوں، یا کسی اور کے خلاف ہوں، فیصلے ملک سے باہر نہیں ملک کے اندر ہونا چاہییں۔‘

مزید پڑھیں: میثاق جمہوریت پر عمران خان کو مطمئن کرنا ہوگا پھر وہ بڑے فیصلے کرسکتے ہیں، اسد عمر

اگر عمران خان کہیں تو سیاست میں واپس آجائیں گے؟ اس سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاست میں تو انہیں نہیں آنا لیکن جیسے وہ ہمیشہ لوگوں سے کہتے ہیں کہ خدمت بتائیں کیا خدمت کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسد عمر کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسد عمر امریکا انسداد دہشت گردی عدالت پاکستان تحریک انصاف ٹرمپ لاہور

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا انسداد دہشت گردی عدالت پاکستان تحریک انصاف لاہور اسد عمر کا کہنا

پڑھیں:

مبینہ انتخابی دھاندلی: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو عام انتخبات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کا ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو 8 فروری کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو ایک بار ہھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کا ایک مؤقف ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی دھاندلی کے ایجنڈے پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو پارٹی کے امور سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کور کمیٹی کا اجلاس کئی ہفتوں سے طلب نہیں کیا گیا جس پر عمران خان نے حیرت کا اظہار کیا اور بیرسٹر گوہر کو کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے اور پارٹی کو تمام فیصلوں پر اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں جے یو آئی کے بعد اے این پی نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو پنجاب کے اندر پارٹی میں دھڑے بندی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

8 فروری wenews احتجاج کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان مبینہ انتخابی دھاندلی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سزائیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، تحریک انصاف
  • پاکستان تحریک انصاف نے انسانی حقوق کمیٹی تشکیل دے دی
  • پی ٹی آئی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی
  • القادر ٹرسٹ فیصلے کے بعد مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا؟
  • تحریک انصاف کا 190ملین پاﺅنڈ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • تحریک انصاف نے مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کردیے 
  • حکومت سے مذاکرات: پاکستان تحریک انصاف نے کون سے تحریری مطالبات پیش کیے؟
  • یہ وقت ضد اور انا کو چھوڑنے کا ہے!
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے نامزد ججز، پاکستان تحریک انصاف اور وکلا برادری کیا سوچ رہی ہے؟
  • مبینہ انتخابی دھاندلی: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ