Daily Ausaf:
2025-01-18@13:04:50 GMT

شہادت کارقصِ بسمل

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

(گزشتہ سے پیوستہ)
کیابات ہے جی،کھولتے ہوئے تیل کے اندر ڈالاجاتاہے،تپتے صحرامیں لٹاکر،سینے پرپہاڑ جیسی سلیں رکھی جاتی ہیں ،برفانی تودوں میں کود جاتے ہیں لیکن نعرہ مستانہ بلندہوتا رہتا ہے۔رقص تھمتاہی نہیں اوریہ توحید کارقص،جنوں تھمے گابھی نہیں۔ زمین کی گردش کوکون روک سکاہے !بجا فرمایا آپ نے،بندوں کو تو غلام بنایا جاسکتا ہے،ان پررزق روزی کے دروازے بندکئے جا سکتے ہیں،یہ دوسری بات ہے کہ ہم نادان صرف روپے پیسے کوہی رزق سمجھ بیٹھے ہیں۔ بندوں کوپابہ زنجیرکیاجا سکتا ہے، قیدخانوں میں ٹھونس سکتے ہیں آپ، عقوبت خانوں میں اذیت کاپہاڑان پر توڑسکتے ہیں۔پنجروں میں بندکرسکتے ہیں، معذور کرسکتے ہیں،بے دست وپاکرسکتے ہیں،ان کے سامنے ان کے پیاروں راج دلاروں کی توہین کرسکتے ہیں،انہیں گالیاں دے سکتے ہیں، جی،جی سب کچھ کرسکتے ہیں لیکن سپاہی مقبول حسین 40سال مکاردشمن بھارت کی جیل میں گزارکراپنے وطن کی خاک کوچوم کرجس شان سے لوٹا،اوراپنے اس جانباز سپاہی مقبول حسین کوجس شان سے پاک سپاہ نے اسی وطن کی خاک کے سپردکیاکہ فلک بھی یہ پاک نظارہ دیکھ کرعش عش کراٹھا۔جانتے ہیں کیوں؟ہندودشمن کاجب ٹارچر حد سے زیادہ بڑھ گیاتوسپاہی مقبول حسین نے خوداپنی زبان کاٹ کران کے سامنے پھینک دی کہ یہ زبان دشمنوں کے سامنے اپنے ملک کے خلاف نہیں کھل سکتی۔دشمن کمانڈرکے ساتھ اس کے سارے ساتھی ششدررہ گئے!
صدیوں سے انسان یہ دیکھتاآیا ہے، انکار کرنے والوں کوبھوکے کتوں اورشیروں کے آگے ڈال دیاجاتاتھا۔اس جگہ جہاں چاروں طرف خلق خدا کا ہجوم ہوتااورایک جابرتخت پر براجمان ہوکریہ سب کچھ دیکھتا اورقہقہے لگاتااورخلق خدا کویہ پیغام دیتاکہ انکارمت کرنا، کیا،توپھریہ دیکھویہ ہوگا تمہارے ساتھ بھی۔ ہر فرعونِ وقت اپنی تفریح طبع کے لئے یہ اسٹیج سجاتا ہے،سجاتارہے گا۔ایسا اسٹیج جہاں سب کرداراصل ہوتے ہیں،فلم کی طرح اداکارنہیں۔لال رنگ نہیں،اصل بہتاہواتازہ خون ،زندہ سلامت انسان کا،روناچیخنا بھنبھوڑنا کاٹنا سب کچھ اصل،الکل اصل۔ہوتارہاہے اور ہوتا رہے گا، فرعونیت توایک رویے کانام ہے، ایک بیماری کانام ہے۔ ایک برادری ہے فرعونوں کی،فرعونوں کی ہی کیا، ہامان کی، شداد کی، قارون کی،ابولہب کی،ابوجہل کی،قصر سفیدکے فراعین کی،یہودوہنودکے سفاک حکمرانوں کی۔ یہ برادری کانام ہے جس میں کسی بھی وقت کسی بھی مذہب وملت کے لوگ ہوسکتے ہیں۔بس بچتاوہ ہے جس پررب کی نظرکرم ہو۔
سب کچھ قید کیاجاسکتاہے،سب کچھ لیکن ایک عجیب سی بات ہے،اسے قیدنہیں کیاجاسکتا،بالکل بھی نہیں،مشکل کیا ممکن ہی نہیں ہے۔عجلت نہ دکھائیں، خوشبوکوقیدنہیں کرسکتے آپ! اورپھر خوشبو بھی توکوئی ایک رنگ ایک مقام نہیں رکھتی ناں، بدلتے رہتے ہیں اس کے رنگ، خوشبو کے رنگ ہزار،بات کی خوشبو، جذبات کی خوشبو، ایثارووفاکی خوشبو ۔۔۔۔۔۔ بس اب آپ چلتے رہئے اوران تمام خوشبوؤں کی رانی ہے ہمارے شہداکی خوشبو جنہوں نے اپناآج ہمارے کل پرقربان کردیا،یہ ہے ان کی عقائدکی خوشبو جنہوں نے اس معجزاتی ریاست جس کانام پاکستان ہے، اس سے محبت کودین کالازمی جزو سمجھا کہ اس کا قیام27 رمضان الکریم کی مبارک شب کوہوا،دین کی خوشبو،نظریات کی خوشبو۔یہ خوشبو قید نہیں کی جاسکتی ۔ جب بھی دبائیں ابھرتی ہے۔وہ کیا یاد آگیا: ’’جتنے بھی توکرلے ستم،ہنس ہنس کے سہیں گے ہم‘‘۔ جتناخون بہتاہے اتنی ہی خوشبوپھیلتی ہے۔ پھرایک وقت ایسابھی آتا ہے جب دردخودہی مداوابن جاتاہے دردکا۔دیکھئے پھرمجھے یادآگیا:
رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے
درد پھولوں کی طرح مہکے اگر تو آئے
یہ سب کچھ میں آپ سے اس لیے کہہ رہاہوں کہ مجھے وہ دن یادہے جب میں نے یہ خبرپڑھی تھی، یقیناآپ نے دیکھی،پڑھی یاسنی ہوگی۔ اگر نہیں، تویاد دہانی کی سعادت شائد میرے حصے میں آرہی ہے لیکن نہیں، یہ تواس کاکمال ہے جس نے ہم جیسے بے خبروں کو بتایا ہے (نیویارک۔آن لائن) امریکی آرمی کے ایک اسپیشلسٹ میٹری ہولڈ بروکس گوانتانا موبے کے عقویت خانے میں کلمہ شہادت پڑھ کرحلقہ بگوشِ اسلام ہوگئے۔ نوجوان فوجی افسرہولڈبروکس نے جن کی ڈیوٹی صرف چھ ماہ تک کیوباکے عقوبت خانے میں مسلمان قیدیوں کی نگرانی اوربعض اوقات انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے وقت رہنمائی کرناتھی، مسلمان قیدیوں کے اخلاق اورعبادات سے متاثرہوکراسلام قبول کرلیا۔ ہولڈبروکس نے ایک مختصرسی ای میل میں تسلیم کیاکہ مراکشی اور دیگر مسلمان قیدیوں کے حسنِ اخلاق اورتلاوت ِقرآن پاک جووہ عقوبت خانے کی سخت ترین جالیوں کے عقب میں کرتے تھے، کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے وہ بے حدمتاثر ہوئے تھے۔اورکیابات باقی رہ گئی جناب۔
دیکھئے!چراغ کوتوپھونک مارکربجھایا جا سکتا ہے، نورکوکون بجھاسکتاہے!جی جناب نورکوتو پھونک مارکرنہیں بجھایاجاسکتا۔اسلام نورہے، قرآن حکیم نورہے،روشنی ہی روشنی،صراطِ مستقیم کھراسودا،اسی قرآن کونافذکرنے کے لئے توپاکستان جیسی معجزاتی ریاست عطاہوئی تھی جس نے یہ سکھایاکہ اس ملک کے لئے جان قربان کردیناسب سے بڑااعزازہے اورماں باپ، بیوی بچے اورپوری قوم کے علاوہ ملائکہ بھی استقبال کے لئے جمع ہوجاتے ہیں کہ بندے نے اپنے رب سے وفاداری کاجوحلف اٹھایاتھا اس میں یہ کامیاب ہوگیا۔ہم بھلا اپنے 135 نوجوان جو برف کے پہاڑوں میں دفن ہوگئے تھے،آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔دنیاکے ماہرین نے اپنی تمام تربہترین جدیدٹیکنالوجی، کوششوں اور تجربات کی روشنی میں برف میں دفن افرادکی بازیابی کوناممکن قراردیتے ہوئے ہاتھ اٹھالئے لیکن صد آفرین ہے ان کے بہادر ساتھیوں پرکہ انہوں نے ان تمام پاک پوترشہدا کونہ صرف بازیاب کیابلکہ دنیاکے ناممکن کو ممکن ثابت کرکے دکھادیااوریہ ناممکن کوممکن کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہواکہ اب تک آٹھ ہزارسے زائد نوجوان ان سردترین وادیوں کارزق بن گئے ہیں کہ انہوں نے یہ حلف اٹھایاتھاکہ اس ملک کی سرحدوں کی ہرحالت میں حفاظت کریں گے۔بابااقبالؒ کیاخوب فرماگئے
وفاداری بشرط استواری اصل ایماں ہے
مرے بت خانے میں کعبے میں گاڑو برہمن کو
آپ سن لیجیے پاکستان بھی نورہے اوراس کے لئے جان قربان کرنے والے اسی نورکے وہ چراغ ہیں جنہوں نے ملک کو دشمنوں کی پھیلائی ہوئی تمام ظلمتوں سے پاک کرنے کاعزم کر رکھاہے،آپ نے سنابھی ہے اورباربارسناہے، میرے رب نے اعلان کردیاہے،اس کافرمان ہے:شہدازندہ جاوید ہیں۔ اپنے رب سے رزق پاتے ہیں اورقادرِمطلق نے خبردار کیاہے کہ کبھی مردہ گمان بھی مت کرنااوراب آپ ذرادل تھام کرسنئے: جب بدترین تشددکے بعدبھی وہ قیدی اورایسے جاںگسل حالات میں وطن کی حفاظت کرنے والے نوجوان مسکرارہے ہوں تووہ کون سی طاقت ہوتی ہے جس سے ان کے پائے استقلال میں ذرہ بھر بھی جنبش نہیں ہوتی،کیاایسا تونہیں کہ کوئی شہیداسے تحسین کی نظر سے دیکھ رہاہو ،بدری شہدا یامیدان احدکے شہداکی مثالیں جب ان کے دلوں کومنورکردیتی ہوں توپھربھلاخوف کیسا۔ ہمارے ان جانبازوں اورشہدانے آج اپنی اس طاقت کے اس رازکوپالیا جس کانام خدادادمملکت پاکستان کی محبت سے جڑے ایمان کاپختہ جزوہے اوریہ وہ مورچہ ہے جس میں پناہ لینے والوں کے لئے دائمی فتح کی خوشخبریاں ہیں۔ ایمان کی آبیاری وقت کی اولین ضرورت ہے۔مزاحمت ایمانی قوت سے مشروط ہے، اس کوکھو دیا توسب کچھ چھن جا ئے گا!ہمارے یہ تمام شہداہمارے سروں کے تاج اوراللہ کاانمول تحفہ ہیں۔ یاد رکھیں کہ اللہ کوپاکرکبھی کسی نے کچھ نہیں کھویا اوراللہ کوکھوکرکبھی کسی نے کچھ نہیں پایا۔ یہی شہادت کارقصِ بسمل ہمارا سرمایہ ہے!
’’ہمیں پیارہے پاکستان سے،اورہمیں پیار ہے اپنے شہد اسے‘‘!

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کرسکتے ہیں کی خوشبو سب کچھ کے لئے

پڑھیں:

وزرا کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس میں مضحکہ خیز باتیں کیں، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پشاور میں آج مذاکرات کی تیسری نشست تھی، جس میں ہم نے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

انہوں نے کہاکہ 9 مئی سے لے کر اب تک پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں بن سکا نہ ہی کوئی ممبر ٹوٹا، تحریک انصاف ابھی تک اپنے ایک مطالبے سے بھی پیچھے نہیں ہٹی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ وفاقی وزرا کو جو لکھ کردیا جاتا ہے وہی پڑھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہمارے دو مطالبات جو عمران خان نے دیے وہی ہیں، ہم 26 مئی پر جوڈیشل کمیشن اور ناحق سیاسی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ اسلام آباد کے 6 ججز نے خط لکھا کہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہم مینڈیٹ چوری کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کہہ رہی ہے 26 نومبر کو کوئی شہادت نہیں ہوئی، وفاقی وزرا کو 13 جنازے نظر کیوں نہیں آرہے۔ اربوں روپے کے اشتہارت حکومت میڈیا کو دیتی ہے اور کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں عمران خان کی اہلیہ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ مذاکرات میں ہم اپنے مرضی سے گئے کوئی زبردستی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند اور پاکستان کے لیے نیک شگون ہے، عمران خان

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، ہمارے رہنماؤں نے اپنے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے کسی دشمن سے نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف ملاقات پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم عمران خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سزائیں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، تحریک انصاف
  • ت سے تختی، ت سے تعلیم… محروم معاشرہ
  • پی ٹی آئی کا ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملنے کا دعویٰ
  • وزرا کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، پی ٹی آئی
  • ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا. عمر ایوب
  • پی ٹی آئی کا ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملنے کا دعویٰ
  • غزہ میں 15 ماہ تک جاری جنگ میں47 ہزار فلسطینیوں کی شہادت، 85 ہزار ٹن بارود برسایا گیا
  • بوڑھے ماں باپ کہاں جائیں ؟
  • 8 فروری کو عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا،سلمان اکرم راجا
  • ہم اپنے کسی بھی اصولی مؤقف سے نہیں ہٹیں گے‘ سلمان اکرم راجا