Daily Ausaf:
2025-01-18@18:29:40 GMT

سٹریس مینجمنٹ

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کتب بینی بہت عمدہ ذوق اور وصف ،جبکہ کتاب لکھنا اک عظیم عمل ہے۔ باشعور اور مہذب معاشروں میں ان دونوں کا رواج عام ہے۔ جہاں کتاب کی بڑی قدر کی جاتی ہے ۔کسی کو کتاب کا تحفہ دینا انتہائی عزت افزا انداز سمجھا جاتا ہے۔یوں تحفے میں ملی کتاب کی الگ ہی خوشی ہوتی ہے۔ معاشرے میں آج علم و ادب کے دلدادہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے کتاب کلچر کو زندہ و جاوید رکھا ہوا ہے ۔ سوشل میڈیا کی آندھی میں بھی کتاب کلچر کا چراغ بجھنے نہیں دیا۔ ان میں ایک مکرمی عزیز الرحمن مجاہد بھی ہیں۔ جو ہمارے علاقے کے اک منجھے ہوئے صحافی اور بڑے سرگرم سماجی کارکن ہیں۔ یہ اکثر اپنی علمی، ادبی اور سماجی سرگرمیوں کی رپورٹ مجھ سے شئیر کرتے رہتے ہیں ۔چند روز قبل بذریعہ پارسل انہوں نے مجھے ایک کتاب بھیجی۔ جس کو بصد شوق اور قلبی شکریے سے میں نے وصول کیا ۔کتاب کا تحفہ میرے لئے ویسے بھی بڑا معنی و مقام رکھتا ہے ۔
سٹر یس مینجمنٹ پر لکھی یہ بڑی شاندار کتاب ہے جس کو دور حاضر کی ابھرتی قلم کار عائشہ فیصل نے تخلیق کیا ہے ۔ یہ جان کر مزید خوشی ہوئی کہ مصنفہ عزیز الرحمن مجاہد کی ہمشیرہ ہیں ۔جس نے ہمارے ذوق اور اشتیاق مطالعہ کو بڑھا دیا ۔قلت وقت کے باوجود میں نے فوراً ورق گردانی شروع کردی ۔ عائشہ فیصل کی یہ پہلی کاوش ہے۔ اتنا مشکل موضوع چن کر اس پر خامہ فرسائی ہمالیہ سر کرنے سے کم نہیں ۔لیکن مصنفہ نے اپنی عمدہ صلاحیتوں سے اس کو بڑے احسن اور متاثر کن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔ کتاب کا ہر باب اور پیرا گراف دلچسپی اور مقناطیسی اثرات سے لبریز ہے۔قاری کو ابتدا سے لے کر آخر تک ساتھ باندھے رکھتا ہے ۔ مصنفہ نے کمال ذہانت و فطانت سے خشک موضوع کو دلچسپ اور پرکشش بنایا ہے۔ زبان و بیان کی سادگی اور سہل فہمی نے اس کی اہمیت اور مقبولیت کو مزید اٹھا دیا ہے ۔ اس موضوع پر لکھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر بے شمار کتابیں موجود ہیں۔ لیکن زیر تبصرہ کتاب سادگی ، سہل فہمی اور جاذبیت کے لحاظ سے سب سے منفرد ہے ۔
نفسیات اور طب پہ لکھی تحریریں پیچیدہ اور ناقابل فہم اصطلاحات کے باعث بڑی ثقیل اور روکھی ہوتی ہیں۔تاہم عائشہ فیصل کے اس تخلیقی شاہکار کا معاملہ بالکل منفرد ہے ۔ نوجوان مصنفہ نے مادیت کی شاہراہ پر دوڑتے اس دور کو قریب سے دیکھا ہے ۔اس کے دامن میں پرورش پاکر اس کی تلخیوں کو محسوس کیا ہے ۔ معاشرے کو درپیش نفسیاتی اور طبی مسائل سے خود کو بخوبی آگاہ رکھا ۔ اس کے علاوہ اپنے دل میں خدمت انسانیت کا جذبہ ہمیشہ زندہ و متحرک رکھا ہے۔حساس دل اور بیدار مغز کی یہ لڑکی ہر لمحہ دکھی انسانیت کے دکھ دور کرنے کا سوچتی رہتی تھی ۔اسی سوچ اور جذبے کی شدت سے مغلوب ہو کر اس نے شبانہ روز محنت و ریاضت سے اس کتاب کو مرتب کیا ہے ۔اس کے کل چھیانوے صفحات ہیں ۔ اس میں مواد کو خاص مقصدیت اور حکمت کے مطابق مختلف ذیلی موضوعات میں بانٹ کر چھوٹے چھوٹے پیرا گراف اور ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ کتاب نفسیاتی مسائل کو جہاں بڑے احسن طریقے سے اجاگر کرتی ہے وہاں قاری اپنی ذہنی صحت کا بھی آسانی سے جائزہ لے سکتا ہے۔اس میں کچھ سوالات پر مبنی خود آزمائشی کی اک خاص مشق ہے۔جس سے گزر کر قاری اپنے ذہنی تنائو اور ڈپریشن کی حقیقت کا اندازہ کر سکتا ہے۔
ذہنی مسائل زیادہ طرح جذباتی اتار چڑھا، من اور مزاج پر ہونے والے منفی اثرات سے جنم لیتے ہیں ۔ اگرچہ طبی و نفسیاتی سائنس کی ترقی کے اس دور میں ایسی الجھنوں کے بڑے مستند اور مجرب نسخے اور علاج موجود ہیں ۔ مگر زیر نظر کتاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں تنائو اور یاسیت کی تاریکی مٹانے کے بڑے قیمتی حوالے دئیے گئے ہیں۔جن کے بیج چمن حیات میں بو کر انسان معمول کی زندگی سے لطف اندوز ہو سکتا ہے ۔ جس سے ہمارا دل قوی اور عزم صمیم ہو کر تنائو اور مایوسی کو شکست دے سکتا ہے ۔اس کے علاوہ طرز حیات میں کچھ تبدیلیاں بھی تجویز کی گئی ہیں جن سے سٹریس کا جن قابو کیا جا سکتا ہے ۔ دور حاضر کے سماجی و معاشی حالات کے تناظر میں ایسی کتاب کی بڑی افادیت اور اہمیت ہے ۔اس کی تخلیق خدمتِ خلق ِخدا سے کم نہیں ۔ نیک اور عظیم کام کی جتنی بھی مصنفہ کو داد دی جائے کم ہے۔ کسی بھی ذہنی تنائو یا جذباتی مسائل سے دوچار شخص اس کتاب سے بھر پور استفادہ کر سکتا ہے ۔اس میں بتلائے گئے اصول اور طریقوں پر عمل پیرا ہوکر درپیش نفسیاتی الجھنوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے۔ بس ایک بار ’’سٹریس مینجمنٹ‘‘ پر لکھی اس شاندار کتاب کا مطالعہ شرط ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کتاب کا سکتا ہے

پڑھیں:

چین کے خلاف امریکی تجارتی کریک ڈاؤن چین کی ترقی کو نہیں روک سکتا،چینی وزارت تجارت

چین کے خلاف امریکی تجارتی کریک ڈاؤن چین کی ترقی کو نہیں روک سکتا،چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز


بیجنگ : چینی  وزارت تجارت کے ترجمان نے چین پر امریکی تجارتی پابندیوں کے حالیہ سلسلے پر ایک بیان دیا۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ  بائیڈن انتظامیہ  نے اپنے   اقتدار  کے آخری ایام میں  چین پر  شدید تجارتی پابندیاں نافذ کی ہیں ، نام نہاد قومی سلامتی کی بنیاد پر چین پر اپنے سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرولز کو بڑھایا ہے ،امریکہ میں  کاروں سے منسلک چینی سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر اور  گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگا ئی  ہے، چین سمیت دیگر ممالک میں ڈرون سسٹمز کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور سروس سیکیورٹی کے جائزے کا آغاز  کیا ہے  ،

متعدد چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی  ہیں اور  کئی چینی اداروں کو “بدنام  مارکیٹ ” کے طور پر درج کیا گیا  ہے۔ چین ان تمام اقدامات پر  شدید عدم اطمینان  کا اظہار کرتا ہے اور ان کی  پرزور مخالفت  کرتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے یہ اقدامات   چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہیں  اور ان اقدامات نے  مارکیٹ کے قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی آرڈر کو  پامال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے  عالمی صنعتی سلسلہ اور سپلائی چین کے استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں اور  ان اقدامات نے  امریکی کمپنیوں سمیت دنیا بھر کے ممالک کی کمپنیوں کے مفادات کو  نقصان پہنچایا ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ بہت سی اہم امریکی کمپنیوں اور صنعتی انجمنوں نے واضح طور پر بعض اقدامات کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور بعض ممالک  نے  بھی ان کے غیر منطقی ہونے اور ان سے اپنے اختلاف کا واضح اظہار کیاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ  اس طرح کا  طرز عمل معاشی جبر اور غنڈہ گردی ہے   جو نہ تو عقلی  ہے  اور نہ ہی ذمہ دار انہ ۔ اس سے نہ صرف چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات  بلکہ عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ترجمان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کہتی  کچھ ہے لیکن کرتی کچھ اور ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پابندیاں، رکاوٹیں  اور دباؤ  چین کی ترقی کو  روکیں گے نہیں  بلکہ چین کی  خود انحصاری  اور مضبوطی ،سائنس اور ٹیکنالوجی میں  اس کے اختراع کے اعتماد اور صلاحیت کو  مزید تقویت دیں گے ۔ترجمان نے کہا کہ چین اپنے  اقتدار اعلی، سلامتی اور ترقی کے مفادات کے مضبوط تحفظ کے لیے اقدامات  جاری رکھے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جنوری کے آخری ہفتے درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان
  • ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کے قیام کی تجویز
  • اچھی معیشت گڈ گورننس کے لیے ناگزیر
  • بانی پی ٹی آئی سو بار بھی پیدا ہو جائے آصف زرداری   نہیں بن سکتا، پلوشہ خان
  • کھانے کےرنگ ’ریڈتھری‘ سے کینسر ہو سکتا ہے، امریکہ میں پابندی عائد
  • چین کے خلاف امریکی تجارتی کریک ڈاؤن چین کی ترقی کو نہیں روک سکتا،چینی وزارت تجارت
  • دنیا کی امیر ترین مصنفہ
  • وطن ثانی، ایک ادب پارہ، ایک پْل
  • کیا آرٹیکل 191 اے کے تحت ریگولر بینچ اختیارِ سماعت طے کر سکتا ہے؟ جسٹس منصور نے سوال اٹھا دیا
  • پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا، مسرت چیمہ