پاکستان کا جی 77اور چین کیلئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر زور
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی 77اور چین کے لیے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر زور دیا ہے نیویارک میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی 77 اور چین کی سربراہی عراق کو سونپنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھی شرکت کی.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے مالی معاونت میں 3، 4 کھرب ڈالرز کا خلا موجود ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے لیے مالی معاونت میں 1.5 کھرب ڈالرز کا خلا موجود ہے منیر اکرم کا کہنا ہے کہ گلوبل ساتھ کے ممالک کو مالی امداد، گرانٹ اور رعایتی مالیات کے فروغ کی ضرورت ہے، تجارت ترقی پذیر ممالک کے ترقی یافتہ دنیا میں شمولیت کے لیے اہم محرک ہے، ترقی پذیر ممالک کی برآمدات کے لیے نئے دروازے کھولنے کی ضرورت ہے.
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی تجارتی تحفظ پسندی کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی کو ایس ڈی جیز اور ماحولیاتی تبدیلی کی کارروائیوں کے ساتھ جوڑنا ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ وعدوں کو عملی جامہ پہنانا ضروری ہے، چوتھی ایف ایف ڈی کانفرنس میں ہمارا یہی ہدف ہو گا. پاکستانی مندوب نے ترقی پذیر ممالک کی مصنوعی ذہانت تک رسائی میں امتیازی سلوک ختم کرنے کی حمایت اور ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ترقی پذیر ممالک کی کے لیے
پڑھیں:
صوبے کی ترقی کیلئے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب
کراچی:پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں اور صوبے کی ترقی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صوبائی وزیر کھیل اور لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور اس دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں۔
ماضی میں صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرنے والے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی و خوش حالی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اتحادی ہیں اور ملکی مفادات کے لیے بھی ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں نسل کو آگے آکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے کر نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ کرنا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ مھجے خوشی ہے کہ پنجاب کے وزیر کھیل نوجوان ہیں اور پاکستان کے آنے والے وزیراعظم نوجوانوں لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔