اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )ڈی چوک احتجاج کے کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران بشری بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط و انگوٹھے کے نشان پر عدالت برہم ہو گئی سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 13 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی.

عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے کیس کی ملزمہ بشری بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں 7 فروری تک منظور کرلیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر بشری بی بی کی 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کیں.

(جاری ہے)

دوران سماعت فائلیں تیار کر کے نہ آنے پر جج نے وکیل درخواست گزار پر اظہار برہمی کیا جج نے ریمارکس دیے کہ آپ فائلیں تیار کر کے آیا کریں میری عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کر رہے ہیں اس موقع پر وکلا کی جانب سے ملزمہ بشری بی بی کا سادہ کاغذ پر دستخظ اور انگوٹھا لگوانے پر جج نے ایک بار پھر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹوکول ملے، ایسا نہیں ہو سکتا میں نے آپ کو انتظار نہیں کرایا، میں فیصلہ لکھوا رہا تھا، وہ چھوڑ کر آپ کی ضمانتوں پر سماعت کر رہا ہوں.

جج نے وکلا کو ہدایت کی کہ جب عدالتی حکم نامہ نکلے گا اس پر ملزمہ کے دستخط اور انگوٹھا لگے گا عدالت نے وکیل ڈاکٹر قدیر خواجہ کے بولنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یقین کرنا سیکھیں، عدالت پر یقین کیا کریں آپ یقین کریں گے تو لوگ پھر آپ پر یقین کریں گے. واضح رہے کہ بشری بی بی کے خلاف ڈی چوک احتجاج پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں جن میں تھانہ سیکرٹریٹ میں 3،تھانہ مارگلہ میں 2،تھانہ کراچی کمپنی میں 2 مقدمات درج ہیں اسی طرح تھانہ رمنا میں 2، تھانہ ترنول، کوہسار، آبپارہ اور کھنہ میں ایک ایک مقدمہ درج ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وفاقی حکومت اور ادارے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ، حمزہ صدیقی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹیم عافیہ پاکستان کے صدر حمزہ صدیقی نے کہا ہے کہ ٹیم عافیہ قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ ڈاکٹر عافیہ کا کیس فیصلہ کرے گا کہ ریاست کی نظر میں اپنے شہریوں کی کتنی قدرومنزلت ہے؟انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا22 سال سے امریکی قید ناحق میں ہونا شرمناک ہے۔ مگر اب حکومت اور اداروں کو انہیں رہا کرانے کا ایک سنہری موقع میسر آیا ہے جسے گنوانا نہیں چاہیے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اپنے منصب سے سبکدوش ہونے والے ہیں اوروہ ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کی سزائیں معاف کر رہے ہیں جس سے وائٹ ہائوس میں عام معافی کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا اگر حکومت اور ہمارے ادارے اس وقت لاغراور نحیف قدم بھی اٹھانے کی جسارت کرلیں تو عافیہ کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ اب تک change.org پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی حمایت میں پیٹیشن پر 1.5 ملین سے زیادہ دستخط ہو چکے ہیں جو عافیہ کے لیے عوامی وکالت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ پیٹیشن دنیا کی، انسانی حقوق کے واسطے، سب سے زیادہ دستخط کردہ پٹیشنز میں سے ایک ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی بہن، ڈاکٹر فوزیہ اس وقت امریکا میں اللہ کی مدد اور عوام کی حمایت کے سہارے اپنی بہن کا مقدمہ لڑ رہی ہیں۔ امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوچکی ہیںاور انہوں نے ساتھ دنیا بھر کے مسلمانوں سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دعائیں کرنے کی درخواست کی ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ عافیہ رہائی پٹیشن پر دستخط جاری رکھیں۔ ٹیم عافیہ کے صدر حمزہ صدیقی نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹیم عافیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات میں علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع
  • وفاقی حکومت اور ادارے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ، حمزہ صدیقی
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان،ایک گواہ پر جرح مکمل
  • توشہ خانہ ٹو؛ بشریٰ بی بی پیش نہیں ہوئیں، عدالت نے مزید 2 گواہ طلب کرلیے
  • پشاورہائیکورٹ نے بشری بی بی، سینیٹر شبلی فراز اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ضمانتیں منظور کرلیں
  • پشاور ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی، شبلی فراز اور دیگر کی حفاظتی ضمانتیں منظور
  • پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی، شبلی فراز اور دیگر کی حفاظتی ضمانتیں منظور
  • خدیجہ شاہ پر کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت آج ہوگی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹڑائل شروع،گواہان نے ملزمان کو نشان دہی کردی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان نے ملزمان کی نشان دہی کردی