Nai Baat:
2025-04-13@15:34:06 GMT

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 8 خارجی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 8 خارجی ہلاک

ٹانک : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ آپریشنز کے دوران آٹھ خارجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

 

پہلا آپریشن ٹانک میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کو خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فورسز نے چھ خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی تیراہ وادی میں کیا گیا، جہاں مزید دو خارجی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی بچ جانے والے خارجیوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

یہ کارروائیاں 12 جنوری کو شمالی وزیرستان میں کی جانے والی کارروائیوں کے بعد کی گئی ہیں، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشنز میں نو خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ ان آپریشنز میں 6 خوارج کو ہلاک کیا گیا جبکہ 2 کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کیا گیا کو ہلاک

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، بنوں اور کرک میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش سے گندم کی فصل کو نقصان کا خدشہ ہے، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی آندھی اور بارش کی اطلاعات ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، شہاب علی شاہ
  • لکی پولیس کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
  • دیر: ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خارجی ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
  • تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ  سمیت 2خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش