کرم کیلئے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ ٹل کینٹ سے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کرم کیلئے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ ٹل کینٹ سے روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
پشاور:کرم کے لیے اشیائے خورونوش کا دوسرا قافلہ ٹل کینٹ سے روانہ ہو گیا۔
قافلے کے لیےسکیورٹی کے سخت انتظامات کی گئے ہیں، 45 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں آٹا، گھی، چینی اور روز مرہ کی اشیاء سمیت تاجروں کا سامان بھجوایا گیا ہے۔
کرم میں ٹل پاراچنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی، 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔
لوئر کرم میں خار کلی اور بالش خیل میں گزشتہ روز قبائل کے 2 مورچے گرائے گئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوگا، مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، تہران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران امریکا جوہری مذاکرات کے مقام کو فٹبال کے گول پوسٹ سے تشبیہ دیدی۔ انکا کہنا تھا کہ مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگا۔ اس سے پہلے مذاکرات مسقط میں ہونے کی اطلاعات تھیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران امریکا جوہری مذاکرات کے مقام کو فٹبال کے گول پوسٹ سے تشبیہ دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے، ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا گول پوسٹ کی تبدیلی کسی بھی شروعات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ایران امریکا جوہری مذکرات کا پہلا دور گذشتہ ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔