میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں: اسد عمر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔
سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ فیصلے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، یہیں ہونے چاہئیں۔
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسد عمر کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کینڈا: وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی نہیں سوچا کہ وہ سیاست چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے۔ وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو پہلے ہی اپنا عہدہ اور لبرل پارٹی آف کینیڈا کی لیڈر شپ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ میں اس وقت اپنے کام پر توجہ دے رہا ہوں جس کیلیے عوام نے مجھے منتخب کیا ہے، امریکی صدر کے حلف کے بعد کچھ ہفتے کینیڈا کیلیے بڑے اہم ہیں اور ہم ایک ٹیم کے طور پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔