لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر 17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نمازجمعہ کے بعد مسجد شہدا مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دیئے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔

یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کچھ روز قبل بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کیے جانے کے خلاف 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بہتر ہونے کی خوشخبری تو دے رہے ہیں لیکن پیٹرول و کھانے پینے کی اشیاء کیوں کم نہ ہوئیں، معاشی حالات بد سے بدترین ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی

پڑھیں:

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو 25 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کا نفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو 25 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کا نفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں

متعلقہ مضامین