کراچی میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی اسکروٹنی پر عائد فیس ختم کردی گئی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے انٹربورڈ کی انکوائری پر طلباء کیلئے جبکہ سہولت مرکزپر طالبات کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کواسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ناظم امتحانات کو اسکرٹنی 30 روز میں مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ طلبا اسکروٹنی فارم انٹربورڈ کی آفیشل ویب سائٹ             www.

biek.edu.pk  سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج پر طلبا کی شکایت کے ازالے کے لیے سینیئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

الخدمت بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ کیلیے تقریب

راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے بنو قابل پروگرام نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی کورسز مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات کوفری  لیپ ٹاپ دینے کا آغاز کردیا۔

آئی ٹی سمیت دیگرجدید کورسز مکمل کرنے والے ہزاروں طلبہ کے لیے ایکسپوسنٹرلاہورمیں تقریب کاانعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمن تھے۔ امیر لاہور ضیا الدین انصاری، ریجنل صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد رشید، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سلمان شیخ،عمیر ادریس،سینئر منیجر میڈیاریلیشنزشعیب ہاشمی، یونیورسٹی پروفیسرز،ٹرینرز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کے نمایاں افراد تقریب میں شریک ہوئے۔

مہمانان خصوصی نے کورس مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔کورسزکے دوران نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دئیے گئے جن کے باعث وہ اپنی عملی زندگی میں روزگار کے قابل ہوسکیں گے۔

انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی 25 کروڑ آبادی کا 65 فیصدسے زائد حصہ 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے،ملک میں قدرتی وسائل کی فراوانی ہے،ملکی آئین ہر بچے کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے، لیکن زمینی حقائق مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پونے 3کروڑ کے لگ بھگ بچے اسکولوں سے محروم ہیں جنہیں تعلیم دینا حکومت کی ذمے داری ہے۔آئی ٹی سیکٹرمیں بے روزگار نوجوانوں کے لیے بہت زیادہ مواقع ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل پروگرام کا آغاز 2022میں کراچی سے ہواجسے اب پورے پاکستان میں پھیلایاجارہا ہے۔بلوچستان،خیبرپختونخوا،سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع ہمارا ٹارگٹ ہیں وہاں کیمپس قائم کرکے نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگرجدیدکورسز کروائیں گے جن کی بدولت یہ نوجوان اپنے سمیت دیگرنوجوانوں کوبھی روزگارکی فراہمی کا ذریعہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 16کروڑ نوجوان پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں۔ الخدمت کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جو انتہائی محنت سے اس سرمائے کومحفوظ اورقابل بنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔50ہزار طلبہ بنوقابل پروگرام کے ذریعے کورسزکے بعد عملی زندگی کا آغازکرچکے ہیں اور وہ نہ صرف اپناروزگار کمارہے ہیں بلکہ دیگرنوجوانوں کے روزگارکی فراہمی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ 2 برس میں10لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگرکورسز کروانے کے بعد روزگارمیں معاونت ہمارا ہدف ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمے داران نے کہاکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، فری لانسنگ، ای کامرس،آئی ٹی سمیت 28 فری کورسز کروائے جارہے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سمیت ڈویژنل ہیڈکواٹرزاور پسماندہ اضلاع میں بنوقابل پروگرام کے سینٹرزکاقیام جاری ہے جن کی بدولت نوجوان جدیداسکل سے آراستہ ہوکراپنے خاندانوں کی کفالت کے قابل بن سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
  • منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ 4روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے
  • انٹڑ بورڈ کمیٹی 2 دن میں ختم کرکے نئی کمیٹی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرینگے،منعم ظفر خان
  • الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے سالانہ امتحانات ،ہزاروں طلبہ کی شرکت
  • امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی
  • انٹر بورڈ کمیٹی 2دن میں ختم کر کے نئی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوگا، منعم ظفر
  • سانگھڑ ،الخدمت کی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے طلبہ میں مفت شوز تقسیم
  • ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی : میٹرک سائنس گروپ سالانہ امتحانات 2022کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری
  • اسکروٹنی فیس ختم ہونے سے سروکار نہیں، اپنی کاپیاں خود چیک کریں گے، انٹرکے طلبہ کا مطالبہ
  • الخدمت بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ کیلیے تقریب