بیوی پر تشدد اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
فیصل آباد:
بیوی پر تشدد اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خاتون کے بھائی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ اس کا بہنوئی اپنی بیوی پر تشدد کر رہا ہے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی ہے، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا ۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم روزانہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اور اس بار تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیوی پر تشدد
پڑھیں:
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
لندن(سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔ نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔
نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔