خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔
سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا۔
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آرسیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج مارے گئے۔
مارے گئے خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
’حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل سد باب کیلئے متحرک‘
دوسری جانب صدر آصف زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کامیاب کارروائی پر سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
صدرِ مملکت نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے متحرک ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز ایس پی
پڑھیں:
وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 دہشتگرد ہلاک، 18 زخمی
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے ضلع تیراہ کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے متعدد آپریشنز میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک اور 18 زِخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے تیراہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان گھناوٴنی کارروائیوں کے جواب میں سیکورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر رہی ہیں، 14 دسمبر 2024ء سے کئے گئے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسزکی جانب سے اب تک بائیس خوارج کا خاتمہ کیا گیا جبکہ اٹھارہ خوارج زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔