Jang News:
2025-01-18@18:36:07 GMT

میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں: اسد عمر

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں: اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔

یہ بھی پڑھیے اسد عمر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید اسد عمر کا سیاست مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان

سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ فیصلے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، یہیں ہونے چاہئیں۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسد عمر کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

تلوار لٹکا کر سمجھا جا رہا تھا بانی ڈیل کیلئے تیار ہو جائیں، علیمہ خان

فائل فوٹو۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے پیغام دیا کہ القادر کیس پر ضرور بات کریں، بانی کا کہنا ہے کہ یہ کیسی سزا ہے جس کا پیپر پہلے سے آؤٹ ہو چکا۔ 

اڈیالہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ تلوار لٹکا کر سمجھا جا رہا تھا کہ وہ کسی ڈیل کےلیے تیار ہو جائیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔

انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ کل ہر حال میں کیس کا فیصلہ سنایا جائے، شوکت خانم اور نمل کےلیے ایسے ڈونرز بھی موجود ہیں جو 100 کروڑ بھی دینے کو تیار ہیں۔ 

علیمہ خان نے کہا 9 ارب روپیہ شوکت خانم میں لوگ دیتے ہیں، 9 مئی اور 26 نومبر کےلیے بانی پی ٹی آئی نے نیوٹرل امپائر مانگے ہیں۔ 

انھوں نے کہا سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز اس کی تحقیقات کریں، بانی کہتے ہیں تحقیقات کے بعد ججز جو بھی سزا دیں گے وہ راستے میں کھڑے نہیں ہوں گے۔

آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وضاحت آگئی

آرمی چیف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی...

علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کے دو مطالبات ہیں جوڈیشل کمیشن اور بغیر ٹرائل لوگوں کی رہائی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، بانی نے گوہر علی خان اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات کو خوش آئند کہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے، عطا تارڑ
  • 190 ملین پائونڈ فیصلے میں ڈیل سے متعلق تین بڑے انکشافات سامنے آ گئے
  • سزا کسی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی، پرویز رشید کی پیشگوئی
  • طلاق کی افواہیں گرم ہونے پر اوباما نے مشعل کے ساتھ تصویر جاری کردی
  • گریٹر اسرائیل، اب آگے کیا ہونے والا ہے؟
  • حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ان کی مرضی سے نہیں ہو رہے، سراج الحق
  • تلوار لٹکا کر سمجھا جا رہا تھا بانی ڈیل کیلئے تیار ہو جائیں، علیمہ خان
  • مہنگائی میں نمایاں کمی، چینی مالیاتی منڈیوں تک رسائی، ہانگ کانگ سٹاک لسٹنگز کیلئے تیار: وزیر خزانہ
  • پاکستان کبھی باضابطہ اتحادی نہیں رہا،لیکن ایک مضبوط شراکت دار ہے،امریکا
  • لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھی ہے ،مریم نواز