پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل کبریٰ خان نے اپنے ہونے والے ہمسفر، ساتھی اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنی گہری دوستی سے متعلق بات کی ہے۔

کبریٰ خان نے ایک انٹرویو کے دوران گوہر رشید کے ساتھ اپنے 9 سالہ پرانے رشتے پر کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ہم دونوں نے ایک ساتھ بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری اور گوہر رشید کی زندگی گزشتہ 9 برسوں کے دوران رولر کوسٹر کی طرح گزری ہے۔

کبریٰ خان نے انٹرویو کے دوران اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنی یادگار شرارت بھی شیئر کی جس میں ان کے بال خراب ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان کا گوہر رشید سے متعلق دیا گیا یہ بیان 6 ماہ پرانا ہے جو کہ ان کی شادی کی خبروں کے بعد دوبارہ سے وائرل ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی خبریں گزشتہ سال سے زیرِ گردش تھیں جن کی اب تصدیق ہوگئی ہے۔

یہ جوڑا آئندہ ماہ کی 22 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ڈان 3 سے کیارہ اڈوانی آؤٹ، اب کونسی اداکارہ ہیروئن ہوگی؟

بالی ووڈ کی اداکارہ کیارہ اڈوانی پریگنینسی کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کر چکی ہیں جس کے بعد فلم ’ڈان 3‘ کی مرکزی اداکارہ کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

کیارا ایڈوانی کے ذاتی وجوہات کے باعث فلم سے علیحدہ ہونے کے بعد، اب یہ کردار نئی اداکارہ شروری کو دیا گیا ہے جو ان دنوں تیزی سے شہرت حاصل کر رہی ہیں۔

شروری، جنہیں فلم منجیا اور مہاراج میں ان کی بہترین اداکاری کے باعث شہرت ملی، اب رنویر سنگھ کے ساتھ ’ڈان 3‘ میں نظر آئیں گی جو ممکنہ طور پر ان کی کیرئیر کی لئے ایک شاندار فلم ثابت ہوسکتی ہے۔

یہی نہیں بلکہ شروری جلد ہی یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کی فلم ’الفا‘ میں بھی عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی جلوہ گر ہوں گی۔

یاد رہے کہ مارچ 2025 میں کیارا ایڈوانی نے اپنی اور سدھارتھ ملہوترا کی جانب سے پہلے بچے کی آمد کی خبر کے ساتھ فلم چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد فلم سازوں نے نئے چہرے کی تلاش شروع کی۔ 

بتایا جا رہا ہے کہ فلم ڈان 3 کی شوٹنگ 2025 کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے، جب شروری الفا کی تشہیر مکمل کر لیں گی اور رنویر سنگھ بھی اپنی ایک ایکشن فلم کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہوں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • فلم ’کافِر‘ کے ریپ سین سے الجھن اور کپکپاہٹ کا شکار تھی؛ دیا مرزا کا انکشاف
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بشر یٰ بی بی کی بہن کا نیا انکشاف
  • کشور کمار نے بیمار مدھو بالا کو مرنے کیلیے تنہا چھوڑ دیا تھا، اداکارہ کی بہن کا انکشاف
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق بہن مریم وٹو کا نیا انکشاف
  • ڈان 3 سے کیارہ اڈوانی آؤٹ، اب کونسی اداکارہ ہیروئن ہوگی؟
  • ’ہانیہ عامر کو نہیں جانتی‘، اداکارہ نعیمہ بٹ
  • اداکارہ مہر النسا کو برطانیہ میں جیون ساتھی مل گیا؛ نکاح مسجد میں ہوا
  • کروڑوں روپے کا فراڈ، نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا
  • جَلد دوسرے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی گوہر خان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے
  • نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی