پاکستان میں افغانستان سے لائے جانے غیر ملکی اسلحے کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج گذشتہ 2دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے ۔ حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی کےو اقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں ۔
سب پر یہ بات عیاں ہے کہ "دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے "دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے ۔
خیبرپختونخوا؛ دو مختلف کارروائیوں میں 8دہشتگرد ہلاک
ان آپریشنز کی تفصیلات کے مطابق 11جنوری 2025کو ضلع شمالی وزیرستان کے ضلع دوسالی میں 2الگ الگ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیے گئے ۔ آپریشن کے دوران 6خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 2خوارج گرفتار ہوئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے جیل حکام سے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، افغان قیدیوں کے مقدمات، شہریت، دستاویزات سمیت پورا ریکارڈ جمع کیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث افغان قیدیوں کی تفصیلات الگ فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کےعلاوہ دیگرصوبوں سے بھی افغان قیدیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
Post Views: 1