جنوبی افریقہ سیریز کے دوران آرام دیا گیا یا ڈراپ کیا گیا؟ شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی سے لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو جنوبی افریقہ سیریز کے دوران آرام دیا گیا تو شاہین شاہ آفریدی نے طنزاً مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کا سوال بہت اچھا تھا کہ مجھے آرام دیا گیا تھا۔
Shaheen Afridi on why he was rested from the Test series against South Africa:
"Was I rested from the Tests? Rested, really? (laughs) Your question is really nice" ???????????? pic.
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 14, 2025
شاہین آفریدی کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ہمیشہ کھیلنا چاہتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ آرام کیا ہوتا ہے۔
Shaheen Afridi always wants to play. He won’t know what rest is.
— inhandwriter ®️ (@News_Waah) January 14, 2025
کشور نامی صارف نے لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔
He was dropped from team
— kashor Xavier (@haste__rahoo) January 14, 2025
ایک ایکس صارف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی طنزاً کہہ رہے ہیں کہ انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا بلکہ ڈراپ کیا گیا تھا۔
He is sarcastically telling ki mujhe rest nhi drop Kiya gya h
— Priyanshu (@Priyans02854520) January 14, 2025
واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔ شاہین شاہ آفریدی کو 2024 کے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان کے آخری 12 ٹیسٹ میں سے تقریباً 8 میں ڈراپ یا آرام دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل ٹیسٹ سیریز شاہین آفریدیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل ٹیسٹ سیریز شاہین ا فریدی شاہین شاہ ا فریدی آرام دیا گیا دیا گیا تھا
پڑھیں:
شاہد آفریدی کس بالر کا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر کا ذکر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر کا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلوی بالر گلین میک گرا میرے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر تھے جسکا میں نے سامنا کیا، وہ نہ صرف صحیح لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے تھے بلکہ انکی سوئنگ اور باؤنس سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج تھا۔
مزید پڑھیں: "صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی
قبل ازیں سابق آل راؤنڈر نے تصدیق کی تھی کہ اوپنر صائم ایوب انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔