پشاور:

ٹل سے کرم کے لیے اشیائے خور و نوش کا دوسرا قافلہ آج روانہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹل سے کرم کے لیے 45 مال بردار گاڑیاں روانہ کی جائیں گی، جن میں اشیائے خور و نوش، ادویات سمیت سبزی اور پھل لے جایا جائے گا۔  ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قافلہ لے جانے کے لیے راستے کے کلیئرنس ملتے ہی روانہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب قبائلی رہنما حاجی عابد کے مطابق مارکیٹ میں خوراک و ادویات سمیت تمام بازار بند ہو گئے ہیں اور لاکھوں آبادی کے لیے 40 ٹرک سامان ناکافی ہے۔ ضرورت کے مطابق سامان فراہم کیا جائے۔

علاوہ ازیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا کہ ادویات ختم ہونے کے باعث میڈیکل اسٹورز اور پرائیویٹ اسپتال بند ہوگئے ہیں۔ سماجی رہنما اسد اللہ کے مطابق سیکڑوں اوورسیز کے ویزے اور ٹکٹ راستوں کی بندش کی وجہ سے ضائع ہوگئے ہیں۔  اسی طرح  طلبہ اپنے اداروں سے 3 ماہ سے غیر حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش کے باعث علاقے سے باہر فوت ہونے والے 50 سے زائد مسافروں کو ہنگو اور دیگر علاقوں میں دفنا دیا گیا ہے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے بتایا کہ راستے کھولنے سمیت عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم کیلیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں بہتری کے لیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ (ن) کے  پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کیلیے نصیر آباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ پارٹی آفس بنانے کےلیے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق آٹھ کروڑ کی لاگت سے نصیرآباد آفس کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکرٹریٹ میں تبدیل کیا جائے گا، لاہور سیکرٹریٹ میں  ضلعی و مقامی رہنماؤں کے دفاتر میٹنگ رومز بنائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ کے لیے فنڈز کا فی الحال کھوکھر فیملی از خود انتظام کرے گی، لاہور میں ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ ہی مرکزی قیادت کی سرگرمیوں کا محور ہے۔

لاہور سیکرٹریٹ بننے سے رہنماوں اور کارکنان میں فاصلہ کم ہوگا جس سے کو پارٹی مزید منظم ہو سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز، گلوکارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین نے تاریخ رقم کردی
  • ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
  • پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں سمیت 9 فٹبالرز میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا انکشاف
  •  آج پارہ چنار چھوٹا فلسطین بن چکا ہے، جہاں پر مکینوں کو ادویات و خوراک تک میسر نہیں، علامہ عامر عباس ہمدانی 
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
  • مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم کیلیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
  • کینالز کے معاملے پر اصولی فیصلہ ہوگا، کوئی ایشو نہیں بنے گا، خورشید شاہ
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل شروع ہوگا