فخر فٹنس اور کارکردگی میں مزید بہتری کیلیے کوشاں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان اپنی فٹنس اور کارکردگی دونوں میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں اپنی فٹنس اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور محنت کر رہا ہوں۔
دبئی میں کرکٹ پاکستان کے سلیم خالق کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پلیئر کو ہر وقت امپرومنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور میں بھی اپنی جانب سے فٹنس کو بہتر سے بہتر بنانے کی پوری کوشش کررہا ہوں۔
فخر زمان نے کہا کہ کرکٹ تو چلتی رہتی ہے اور ہمارا کام کھیلنا اور خود کو چیلنجز کیلیے تیار کرنا ہے، اس وقت بھی میں آئی ایل ٹی کی صورت میں ایک اعلیٰ معیار کی لیگ میں حصہ لے رہا ہوں، جس میں دنیا کے معروف کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: میچ جیتنے کیلیے بڑے نام نہیں بلکہ لڑنے والے کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے، بابر اعظم
انھوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان سے باہر ہونے کی وجہ سے کنڈیشنز مختلف ہیں لیکن اس لیگ سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ اپنی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں۔
انھوں نے کہا کہ جب کھیل کے دوران آپ کا دن ہوتا ہے، تو آپ بڑی اننگز کھیل سکتے اور سنچری بھی بناسکتے ہیں۔
کیریئر میں پہلی مرتبہ اپنے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کھیلنے کو ملے گا
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے فخر زمان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بےحد خوشی ہے کہ پاکستان آئی سی سی کے میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، جب سے انہوں نے پاکستان کے لیے کھیلنا شروع کیا ہے، یہ پہلی بار ہے کہ انہیں اپنے ملک میں آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا، ملک میں میگا ایونٹ کی میزبانی پر کھلاڑیوں کی طرح لوگ بھی بے حد پرجوش ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے: عرفان صدیقی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا، صادق خان نے بتایاکہ ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے مو¿قف کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں مارے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور سے ہے، اس معاملے پر دفترخارجہ کام کر رہا ہے، ان کی میتیں لانے پرکام ہورہا ہے، دفترخارجہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے، ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ واقعہ کی ایرانی حکومت نے مذمت کی ہے، ایران سے اعلیٰ سطح کے رابطوں کا امکان ہے، کمیٹی نے افغانستان کے معاملے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کا ترسیلات زر میں تاریخی اضافے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر
مزید :