اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی،عدالت نے 5،5 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے کیس کی ملزمہ بشریٰ بی بی کی  عبوری ضمانتیں 7 فروری تک منظور کرلیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،بشریٰ بی بی اپنے وکلاءکے ہمراہ عدالت پہنچیں ۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے ڈی چوک احتجاج کیس میں ضمانت منسوخی کو چیلنج کیا تھا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ اور وکیل صفائی خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے تھے۔ بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے عدالت کو بتایا تھاکہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔جج افضل مجوکہ نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے؟ جس پر وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ آج 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشری ٰبی بی نے اڈیالہ جیل جانا تھا۔

جج محمد افضل مجوکہ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا۔ جج نے کہا تھاکہ عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضما نت 23 جنوری تک منظور کر لی تھی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی آج تک کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں یہ مقدمات درج کئے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 26 نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول میں 2 اور تھانہ رمنا میں ایک مقدمہ درج ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل توشہ خانہ ٹو کیس میںبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت کا سخت برہمی کا اظہارکیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی اہلیہ بشری اسلام آباد عدالت نے بی بی کی

پڑھیں:

9 مئی مقدمات میں علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر نامزد ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

 لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں ،پی ٹی آئی رہنماؤں علی امتیاز اور ندیم عباس بارا نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مقدمہ میں نامزد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔

حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول

 بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی اور ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔

 خیال رہے کہ ملزموں کیخلاف تھانہ اسلام پورہ ،لاری اڈا اور تھانہ مستی گیٹ میں مقدمات درج ہیں۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • ڈی چوک احتجاج: گرفتار 30 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں  توسیع
  • 9 مئی مقدمات میں علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع
  • ڈی چوک احتجاج ،عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • بشریٰ بی بی‘ 17 پی ٹی آئی ارکان کی ضمانتیں‘ کورم پورا‘  اجلاس بلا لیں: پشاور ہائیکورٹ
  • شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
  • ڈی چوک احتجاج: شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
  • پشاورہائیکورٹ نے بشری بی بی، سینیٹر شبلی فراز اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ضمانتیں منظور کرلیں
  • پشاور ہائیکورٹ، بشریٰ بی بی، شبلی فراز اور دیگر کی حفاظتی ضمانتیں منظور
  • پشاور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی، شبلی فراز اور دیگر کی حفاظتی ضمانتیں منظور