Daily Mumtaz:
2025-01-18@10:17:26 GMT

برازیل: طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ، 10 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

برازیل: طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ، 10 افراد ہلاک

جنوب مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست میناس جیرائس کی ریسکیو سروسز کے مطابق ہفتے کی رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور ایپاٹینگا شہر میں محض ایک گھنٹے میں تقریباً 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے۔ ایپاٹینگا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، لینڈسلائڈنگ سے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

مزید برآں، بیٹھانیا کے علاقے میں ایک بڑی لینڈ سلائیڈنگ نے ایک پہاڑی کے نیچے واقع گلی کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں راستے میں آنے والی ہر شے بہہ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے ایک خاندان کے چار افراد کو بچا لیا لیکن ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

ریاست میناس جیرائس کے گورنر رومیو زیما نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ

پڑھیں:

موریطانیہ سے سپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک

میڈرڈ:موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ 2 جنوری کو پیش آیا، جب کشتی 86 تارکین وطن کے ساتھ موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، جن میں 66 پاکستانی سوار تھے۔

مراکشی حکام نے بتایا کہ حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ دیگر افراد کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس دوران انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا کہ اسپین میری ٹائم ریسکیو کو 12 جنوری کو کشتی کی گمشدگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا، لیکن اسپین میری ٹائم سروس نے اس کی تصدیق کرنے سے انکار کیا۔

ہلاک ہونے والوں میں 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، جنہوں نے 4 ماہ قبل یورپ جانے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق، کشتی کو سمندر میں 8 دن تک روک کر رکھا گیا اور انسانی اسمگلروں نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے موریطانیہ میں حادثے کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد باضابطہ اطلاع دینے کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کار اور وین میں ٹکر، ایک ہلاک، 18 زخمی
  • استنبول میں زہریلی شراب پینے سے تینتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں
  • لاس اینجلس آتشزدگی بے قابو، مزید ہلا کتیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ،امریکی حکام
  • مراکش، تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
  • سپین: تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
  • موریطانیہ سے سپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
  • اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 40 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک
  • لاس اینجلس میں لگی جنگلاتی آگ بے قابو ، 25 افراد ہلاک
  • تنزانیا میں ماربرگ وائرس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے‘ عالمی ادارئہ صحت
  • تھائی لینڈ: چھوٹی کشتیوں کے تصادم میں چینی سیاح ہلاک