گوگل پے کی پاکستان میں جلد لانچنگ کی تیاری، ممکنہ تاریخ بتادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری 2025ء ) عالمی کنٹیکٹ لیس ادائیگی کے پلیٹ فارم گوگل پے کی پاکستان میں جلد لانچنگ کی تیاری شروع کردی گئی، اس حوالے سے ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پے مارچ 2025ء کے وسط تک پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچنگ کے لیے تیار ہے، جو ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی کے پھیلتے ہوئے منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، یہ سروس پاکستانی صارفین کو کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے لیے اپنے بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کو گوگل پے سے لنک کرنے کے قابل بنائے گی، جس سے ہم آہنگ ٹرمینلز پر بغیر کسی کنٹیکٹ ادائیگیوں کو ممکن بنایا جا سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024ء میں گوگل کی طرف سے تصدیق شدہ رول آؤٹ کو ویزا، ماسٹر کارڈ اور سرکردہ مقامی بینکوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم لانچ میں ابتدائی طور پر بنیادی کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کو فعال کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور گوگل والیٹ کی خصوصیات کا مکمل مجموعہ، بشمول لائلٹی کارڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ پاس پہلے مرحلے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔(جاری ہے)
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لانچ کی تیاریاں اچھی طرح سے جاری ہیں، اس سلسلے میں چار سے چھ معروف بینک تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جب کہ پاکستان کا ادائیگی کا بنیادی ڈھانچہ سروس کو سپورٹ کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے، جس میں 1 لاکھ 33 ہزار پوائنٹ آف سیل (POS) ٹرمینلز ہیں، جن میں سے 99 فیصد پر پہلے ہی موبائل کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کی سہولت موجود ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے شائع کردہ ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ اب الیکٹرانک ادائیگیاں ملک میں ہونے والی تمام ٹرانزیکشنز کی کل مالیت کا 9.3 فیصد بنتی ہیں، یہ تعداد گزشتہ دو سالوں میں دگنی ہو گئی ہے، صنعت کے ماہرین گوگل پے کی لانچنگ کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے کے فروغ کے طور پر دیکھتے ہیں جس میں حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، گوگل والیٹ جیسی ڈیجیٹل ایپلی کیشن کا آغاز جو کسی بھی مالیاتی ادارے کے پیمنٹ کارڈز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، پی او ایس مشینوں اور ای کامرس ویب سائٹس کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی توسیع کو تیز کرے گا۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
تیسری اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی ، اعلیٰ حکومتی ،عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے
لاہور (طیبہ بخاری سے )اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں15 سے16اپریل کواسلام آبادمیں ہو گی۔ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈاسٹیبلیٹی میں ہوگی ۔ 2روزہ کانفرنس پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے،کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شرکت کریں گے ۔
جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار نے تصدیق کردی
سفارتی ذرائع کے مطابق کانفرنس امن کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور مربوط حکمتِ عملی کے عنوان سے منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس جرمنی کے شہربرلن میں 13تا 14 مئی 2025 کو ہونیوالی امن مشن کانفرنس کی بنیاد رکھے گی ۔کانفرنس میں مستقبل کے امن مشنز کو مزید محفوظ اور مؤثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار پر بات ہو گی ۔کانفرنس میں اقوامِ متحدہ امن مشنز کی حمایت میں علاقائی و بین العلاقائی تنظیموں کے کردار پر بھی بات ہوگی۔
سفارتی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ امن مشن کی مؤثرکارکردگی اور پائیدارومستقل امن کےلیےایک مربوط حکمتِ عملی پربھی بات کی جائےگی ۔یہ اجلاس اقوامِ متحدہ امن مشنز میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنےکاایک اہم موقع فراہم کرےگا۔پاکستان اقوام متحدہ مشنز میں ایک اہم اور نمایاں فوجی تعاون فراہم کرنے والا ملک ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان نے 48 اقوامِ متحدہ مشنز میں 2,35,000 امن دستے بھیجے۔ 181پاکستانیوں نےعالمی امن و سلامتی کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے اقوامِ متحدہ امن مشنز کے ساتھ وابستہ عزم کی عکاس ہے۔
اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
مزید :