بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکواڈ کے اعلان کے لیے مہلت مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
دہلی : بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے سکواڈ کے نام جمع کرانے کی مہلت مانگ لی ہے، کیونکہ سلیکٹرز جسپریت بمرا کی فٹنس رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق، بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے کیونکہ ان کی کمر میں سوجن پیدا ہو گئی ہے، جو سڈنی ٹیسٹ کے دوران ہوئی تکلیف کا نتیجہ ہے۔
چیمپئنز ٹرافی، جو 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہی ہے، کے لیے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان نے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، جنوبی افریقہ کا سکواڈ ٹمبا باؤما کی قیادت میں ہوگا، اور افغانستان کی ٹیم کا کپتان حشمت اللہ شاہدی ہے۔ اس کے علاوہ، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولرز اینرک نورکیا اور لیونگی نگیڈی کی واپسی بھی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے لیے
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں سے پہلے ورلڈ ٹور کے بعد رواں ماہ ٹرافی ایک بارپھر پاکستان آرہی ہے۔ ٹرافی اب فائنل تک پاکستان میں ہی رہے گی۔
ورلڈ ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلےمیں آئی سی سی ٹرافی کو لاہور نہیں لا یا گیا۔ نومبر میں پاکستان کے ٹرافی ٹور میں اس کی اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی،ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی۔اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دوسرے مقامات پر لے جایا جائے گا۔
ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی اور آئی سی سی حکام جلد معاملات کو فائنل کرلیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو ہوگا، جبکہ فائنل نومارچ کو طے ہے۔