بلوچستان میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے 27 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بڑی کامیابی حاصل کی، بلوچستان میں قیام امن کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کچھی میں دہشت گردوں کے خلاف 27 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں اور بہادری پر ناز ہے۔(جاری ہے)
سیکورٹی فورسز نے 27 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔پوری قوم سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان کے ضلع کچی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھااور متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد مارے گئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیاگیاتھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے بشمول اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی تباہ کر دیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کایہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم تھے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
حکومت کا لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
(ویب ڈیسک )حکومت نے لوئر کرم میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کرم کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق خوراک اور ادویات فراہم کرنے والے امدادی قافلے پر حملے کے بعد لوئر کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو ٹل اور ہنگو میں مختلف مقامات پر کیمپ لگانے کے لیے بھی خط لکھ دیا جہاں آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کو رہائش فراہم کی جا سکے۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
مراسلہ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل، ٹیکنیکل کالج اور ریسکیو 1122 کی عمارت کے اندر کیمپ لگائے جائیں گے ۔
ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امدادی قافلے کے چار لاپتہ ڈرائیوروں کی مسخ شدہ لاشیں لوئر کرم کے علاقے اروالی سے ملی تھیں جس کے بعد علاقے میں سامان لانے والے قافلے پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
جہلم کے جنگل میں آگ، فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن