Daily Mumtaz:
2025-04-16@22:56:12 GMT

پنجاب میں دھند کا راج، کراچی میں سردی کی شدت برقرار

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

پنجاب میں دھند کا راج، کراچی میں سردی کی شدت برقرار

شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث آج کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ 5سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 جبکہ کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت بڑھنے لگی ہے، دھند نے ہر چیز کو دھندلا کر رکھ دیا جس کے باعث ٹریفک کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جنوری تک بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں حال ہوسکتا ہے اور دوران پنجاب بھر میں بادلوں کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کے باعث

پڑھیں:

لاڑکانہ اورنواب شاہ میں گرمی کی شدت برقرار

---فائل فوٹو

 لاڑکانہ اور نواب شاہ میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

لاڑکانہ و نواب شاہ سمیت سندھ کے میدانی علاقوں میں گرم ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہيں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 دیہاتوں میں 12 سے20 گھنٹے اور شہری علاقوں میں 10سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

وادیٔ کوئٹہ میں موسم خشک اور معتدل

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ادھر آزاد کشمیر میں دریائے نیلم سمیت ندی نالوں میں گلیشیر پگھنلنے کے باعث پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ 

 ایس ڈی ایم اے نے ممکنہ بارش کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی ہدایات جاری کی ہیں۔

پنجاب کے شہروں میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • لاڑکانہ اورنواب شاہ میں گرمی کی شدت برقرار
  • سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان
  • پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے، بارشوں سے متعلق الرٹ
  • کراچی: موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
  • کراچی سمیت دیہی سندھ میں بدھ تک گرم ومرطوب موسم کیساتھ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • آئی پی ایل 2025: امپائر نے کھیل کے دوران اچانک کھلاڑیوں کے بلّے کیوں چیک کئے؟
  • کراچی میں موسم گرم، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • بی جے پی کی مسلمان دشمنی کھل کر سامنے آ گئی؟