وفاقی وزیر خزانہ کا یوآن پر مبنی ’پانڈا بانڈز‘ متعارف کرانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کی چین کی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لیے جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستان آنے والے مہینوں میں اپنی کریڈٹ ریٹنگ کو سنگل بی میں بدلنے کے لیے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے، پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے، سی پیک کے اگلے فیز میں سپیشل اکنامک زونز اور زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبوں میں وسعت لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، چین کی بڑی کمپنیاں اپنے برآمدی یونٹس پاکستان منتقل کر کے پاکستان کو بطور برآمدی مرکز استعمال کر سکتی ہیں، سی پیک ٹو میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ درآمدات پر استوار معیشت کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ کی کمی اور ادائیگیوں میں عدم توازن کا سامنا ہے، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا، پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں، عالمی کانفرنسیں ہو رہی ہیں، غیر ملکی وفود آ رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ سے کاروباری شراکتوں اور ہانگ کانگ اسٹاک میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کا خواہاں ہے، کاروباری شراکتوں کے لیے ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کے پاکستان کے دورے کے لیے ہانگ کانگ چیف ایگزیکٹو جان لی کاچیو سے بات ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی شراکتوں سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ہو گا، پاکستانی کمپنیوں اور بنکوں نے روایتی طور پر ملک سے باہر لندن سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی ہے، پاکستانی کمپنیوں اور بنکوں کو عالمی سطح پر کیپٹل اکٹھا کرنے کے لیے ہانگ کانگ کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری،پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان ہوگیا

لاہور(نیوزڈیسک ڈیسک)حکومت کی جانب سے جنوری 2025 کیلئے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 750 روپے والے بانڈز کے لیے سال کی پہلی قرعہ اندازی حال ہی میں ہوئی۔

ٹیکس برھنے کے بادجود بہت سے لوگ اب بھی یہ بانڈز خرید رہے ہیں،آفیشل قرعہ اندازی کے مطابق بانڈ نمبر 271541 والے خوش قسمت فاتح کو 1500000 روپے کا بڑا انعام حاصل ہوا ہے جبکہ بانڈ نمبر 317904، 496553، اور 800663 کے ساتھ تین دیگر فاتحین کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔

تیسرے انعام کے زمرے میں 1696 خوش قسمت فاتحین شامل ہیں جس میں ہر شخص کو 9 ہزار 3 سو روپے دیئے جائیں گے۔ 750 روپے کے انعامی بانڈز کی دوسری قرعہ اندازی اپریل میں، تیسری جولائی میں اور آخری اکتوبر میں کرائی جائے گی۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔
لاس اینجلس آتشزدگی بے قابو، مزید ہلا کتیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ،امریکی حکام

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • ایپل اپنے صارفین کے لیے دلچسپ تبدیلیاں متعارف کرانے جا رہا ہے
  • پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری،پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان ہوگیا
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے جاپان کے سفیر اکاماتسوشوئی چی ملاقات کررہے ہیں
  • مہنگائی میں نمایاں کمی، چینی مالیاتی منڈیوں تک رسائی، ہانگ کانگ سٹاک لسٹنگز کیلئے تیار: وزیر خزانہ
  • مہنگائی کم ہوکر 3 فیصد تک آگئی،آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہے،وزیر خزانہ
  • بینک طلبہ کی سہولت کے لیے لیپ ٹاپ لیزنگ اسکیم متعارف کرائیں، وفاقی وزیر
  • موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔وفاقی وزیرِ خزانہ
  • موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا: وزیرِ خزانہ
  • پاکستان چین مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے، محمد اورنگزیب